Header Ads

ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن انگریزی کلو گرام کے حساب سے کتنا ہے؟ اور اس کی قیمت کیا ہو گی

*🖊️ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن انگریزی کلو گرام کے حساب سے کتنا ہے؟ اور اس کی قیمت کیا ہو گی؟🖊️*

☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎۔
حدیث شریف کے الفاظ ہے ۔
ساڑھے باون تولہ ٥٢/٥٠
چاندی۔
اور ساڑھے سات تولہ سونا کا جو مالک ہو وہ صاحب نصاب ہے
حضرت میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کے موجودہ دور یعنی آج کل ساڑھے سات تولہ سونا
اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کیا ہوگی۔
اور موجودہ وقت کے وزن کے حساب سے اس کے وزن کتنے ہون گے۔
بالتفسیر 
تشریح فرمائیں۔

آپکا خادم رضاءاللہ قادری رضا
مالدہ ٹاؤن بنگال۔

☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀
ف۔ نمبر ١١-
➖➖➖➖ *الجواب* ➖ ➖➖➖
  "جامعةالرضا" بریلی شریف کے حساب کے لحاظ سے ساڑھے سات تولہ سونا کا جدید وزن ٩٣/ گرام ٣١٢/ ملی گرام ہوتا ہے ، اور ساڑھے باون تولہ چاندی کا وزن ٦٥٣/ گرام ١٨٤ /ملی گرام ہوتا ہے۔
(📒منتخب فتوے ص٢٢) 
*اب اگر چاندی چالیس ہزار روپے کیلو ہے تو اس حساب سے ٦٥٣/ گرام ١٨٤/ ملی گرام چاندی کی قیمت تقریباً چھبیس ہزار ایک سو ستاںٔیس روپے چھتیس پیسے(Rs. 26,127,36)ہوں گے۔*(ابو رحمانی)

لیکن روزانہ سونے چاندی کی قیمت میں کچھ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اس لئے جس دن زکوٰۃ نکالنی ہو اس دن مذکورہ بالا جدید وزن کی قیمت بازار کے نرخ سے معلوم کرلیں اور ما حاصل رقم سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ نکالیں ، مثلاً جس دن ہمیں زکوٰۃ نکالنی ہے اس دن بازار کے نرخ کے اعتبار سے چاندی چالیس ہزار روپے کیلو ہے تو اس حساب سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت *( Rs.26,127,36 )* ہوئے اب اتنے ہی روپے کی زکوٰۃ ڈھاںٔی فیصد کے لحاظ سے تقریباً چھ سو باون روپے پچاس پیسے *(50.Rs.652)* نکلیں گے۔ 
واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✨✨✨
*انتباہ*- ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یہ الفاظ حدیث نہیں ، بلکہ الفاظ حدیث کے قدیم اوزان ہیں ۔۔۔ حدیث کے جو الفاظ ہیں وہ میں نے دوسرے فتویٰ میں لکھ دیا ہے وہاں سے دیکھ لیں۔
✨✨✨
*نوٹ-* اس تعلق سے میرا ایک اور فتویٰ شاںٔع ہوا ہے جس میں *فتاویٰ یورپ* مصنفہ مفتی اعظم ہالینڈ مفتی عبد الواجد علیہ الرحمہ سابق امین شریعت ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار کے وزن کا اعتبار کرتے ہوئے تینتالیس ہزار چھ سو روپے کلو چاندی کے حساب سے نصابِ زکوٰۃ کی قیمت بیان کی گئی ہے ۔ جامعة الرضا اور حضور امین شریعت کے اوزان میں تھوڑا فرق ہے اس لئے دونوں اوزان کو دو الگ الگ فتوؤں میں الگ الگ قیمت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ میرے ان دونوں فتوؤں میں کوئی تعارض نہیں ہے۔
☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀☀

*زیر سرپرستی ۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبہ ۔ مفتی محمد امتیاز مرکزی پرولیاوی رکن رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس۔*
☀☀☀
*تصحیح و تضییف- حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
☀☀
*تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور-*
☀☀
*المرتب۔ فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹرا*-
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*باہتمام۔ رضوی دارالافتاء۔*
*منجانب ـ تربیت افتاء کورس و فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
📱9576545941=

☀☀☀☀

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے