جو آدمی پکچر فلم ‌ گانا زنا وغیرہ اس قسم کے کام کرے تھے اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ہوگی

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


جو آدمی پکچر فلم ‌ گانا زنا وغیرہ اس قسم کے کام کرے تھے اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ہوگی جواب عنایت فرمائیں قرآن و حدیث کی روشنی میں بہت مہربانی ہوگی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ باسمہ تعالیٰ الجواب بعون الملک العزیز الوھاب۔ صورت مسئولہ میں اگر واقعی مذکورہ شخص علی الاعلان ارتکاب کبائر (فلم بینی ،گانا،زناکاری وغیرہم)کرتاہوتوایسا شخص فاسق معلن ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی تاوقتیکہ وہ توبہ نہ کرلے۔ایسے کو امام بنانا گناہ ہے اور امام ہوتو بہ شرط استطاعت اس کوامامت سےہٹانا واجب ہے۔درمختار شامی میں ہے :مشی فی شرح المنیۃ علیٰ ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم۔اور بہار شریعت میں ہے:"فاسق معلن جیسےشرابی،جواری،زناکار ،سودخوراورچغل خور وغیرھم جو کبیرہ گناہ بالاعلان کرتے ہیں ان کو امام بنانا گناہ اور ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ (در مختار ردالمحتار وغیرھما)"ج:اول،ح:3ص:236.ردالمحتار میں ہے: کل صلوٰۃ ادیت مع الکراھۃ تجب اعادتھا۔اور حضور اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں:فان تقدیم الفاسق اثم والصلوٰۃ خلفہ مکروھۃ تحریما۔ج:3ص:253.اورفاسق معلن نہ ہوتو اس کے بارے میں اعلیٰ حضرت فرماتےہیں :"فاسق اگر معلن نہ ہویعنی گناہ چھپ کر کرتا ہو مشہور و معروف نہ ہو تو کراہت تنزیہی ہے،یعنی خلاف اولیٰ اور اگر فاسق معلن ہے، یعنی علانیہ گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرتا ہےتو اس کو امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنا گناہ اور پڑھ لی تو پھیرنی واجب"۔(فتاویٰ رضویہ جلد سوم ص:2نہ). 

 واللہ اعلم بالصواب 

 کتبہ: محمدمناظرحسین مرکزی سیتامڑھی۔ خادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ حیدریہ زندہ پٹی، بڑکا گاؤں گوپال گنج9113465054

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے