ٹویٹر کی طاقت

ٹویٹر کی طاقت 

ـــــــ ـــــــ ـــــــ ـــــــ 
#اٹھ_کہ_اب_بزم_جہاں_کا_اور_ہی_انداز_ہے
آج کل تقریباً ہر دن ٹویٹر پر مسلمانوں کے خلاف کچھ نہ کچھ ٹرینڈ چلایا جاتا رہتا ہے. اور اس طرح مین اسٹریم میڈیا کے علاوہ، بی جے پی آئی ٹی سیل کی طرف سے نفرت کا پورا کاروبار پھیلایا جا رہا. ہمارے لیے اپنا میڈیا ہاؤس کھڑا کرنا اگر بر سبیلِ تنزل فی الحال مشکل ہے بھی تو آئی ٹی سیل کے ان کاپی پیسٹ کرنے والے اندھ بھکتوں سے لڑنا تو قطعی مشکل نہیں. بس ضرورت ہے کہ ٹویٹر پر آئیں اور دشمنوں کو ان ہی کے انداز میں جواب دیں. #مصباحی 

ٹویٹر کیا ہے اور اس کی طاقت کتنی ہے، اس کے لیے راقم کی یہ پرانی تحریر ملاحظہ کریں :

#ٹویٹر_کی_طاقت

آج مودی کو کولکاتہ ہوائی اڈے کے باہر لوگوں نے کالے جھنڈے دکھاے اور "واپس جاؤ، مودی" کے نعرے لگاے. وزارتِ عظمی کی کرسی میں اگر رونے کی سکت ہوتی تو شاید اب تک چیخ پڑتی کہ اس پر آج ایک ایسا شخص براجمان ہے جو اپنے ہی ملک کے ایک صوبے (آسام) کا آفیشیل اور ضروری سفر صرف اس لیے نہیں کر پا رہا کہ اپنی گندی سیاست سے اس نے وہاں کے حالات دورے-لائق چھوڑے ہی نہیں. اور جہاں حالات قدرے غنیمت ہیں بھی، وہاں شہریوں کو اس کا وجود گوارا نہیں.

اتنا ہی نہیں، بلکہ تمل ناڈو، جھارکھنڈ اور کرناٹک وغیرہ کے بعد بنگال دورے کے موقع سے بھی ٹویٹر پر آج #GoBackModiFromBengal ٹرینڈ میں رہا.

 ان ٹرینڈس کو ہلکے میں نہ لیجیے. دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا شخص، جب کسی دیش میں چل رہے حالات کو جاننا چاہتا ہے؛ ٹویٹر پر جا کر اس کا نام منتخب کرتا ہے. جس کے نتیجے میں وہاں کے سارے ٹرینڈس سامنے آ جاتے ہیں. بڑے بڑے لوگ جن کے پاس نیوز چینل دیکھنے/اخبار پڑھنے کی فرصت تک نہیں ہوتی، وہ آج اس کے ذریعہ بآسانی کم سے کم وقت میں چیزوں سے واقفیت حاصل کر لیتے ہیں.

 2018 اور 2019 کے دوران دنیا بھر میں انسان نما جنسی حیوانوں کو ننگا کرنے والی #MeToo تحریک کیا تھی؟ بس ایک ٹویٹر ٹرینڈ کا نتیجہ! جی ہاں، جسے ہالی ووڈ اداکارہ الیزا ملینو (Alyssa Milano) نے 2017 میں اس اپیل کے ساتھ شروع کیا تھا کہ جو بھی خواتین زندگی کے کسی موڑ پر جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہوں، وہ اس پر لکھیں. حالاں کہ ایک امریکی سماجی کارکن ترانہ برکے (Tarana Burke) نے Me too کی یہ ترکیب اس سے بہت پہلے 2006 ہی میں متعارف کرا دی تھی.

 اہم ملکی/بین الاقوامی حالات کا بخوبی اندازہ ٹویٹر ٹرینڈ سے لگا لیا جاتا ہے کہ لوگ اس وقت کس موضوع پر بات کر رہے ہیں. اس کے علاوہ، اگر آپ دنیا کے کسی بھی بڑے کاروباری، کھلاڑی، سیاست داں، فلمی ہستی یا پھر کسی عالمی ادارے تک اپنی بات پہونچانا چاہتے ہیں تو اس شخص/ادارے کو ٹیگ کرکے بآسانی اور وہ بھی براہِ راست یہ کام کر سکتے ہیں. چوں کہ معروف شخصیات کے ٹویٹر ہینڈل تصدیق شدہ (ویریفائیڈ) ہوتے ہیں، اس لیے پورا نام ہی نہیں، اس کے ایک حصے سے بھی ٹویٹر ان کی شناخت کر لیتا ہے. اس طرح ای میل کے برخلاف، یہاں آپ کے پاس اس شخص کی آئی ڈی ہونا ضروری نہیں، بلکہ محض اس کا نام ٹائپ کر دینا کافی ہوتا ہے. 

اس لیے ٹویٹر پر آئیں. اور ان ٹرینڈس میں شامل ہوں جن کا آپ سے کسی طرح لینا دینا ہو. قلتِ وقت یا اور کسی وجہ سے کچھ نہیں لکھ سکتے تو کم سے کم ٹرینڈ کو ہی کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر پیسٹ کر ٹویٹ کر دیں. اگر اتنا بھی نہیں کر سکتے تو دوسروں کے موافق ٹویٹس کو ری ٹویٹ (فیسبک کی زبان میں "شیئر") ہی کر دیں.

✍️ حیدررضامصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے