تاج الشریعہ

تاج الشریعہ 😍 #Tajushshariah 😍 #ताजुश्शरिया
تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں ازہری بن مفسر اعظم ہند مولانا ابراہیم رضا خاں بن حجة الاسلام مولانا حامد رضا خاں بن امام اہلسنت امام احمد رضا خاں بن مولانا نقی علی خاں بن امام العلماء مولانا رضا علی خاں بریلوی رحمه الله کی پیدائش بریلی شریف کے محلہ سوداگران میں 2 فروری 1943ء کو ہوئی تھی۔آپ مفتی اعظم ہند مفتی مصطفیٰ رضا خاں بریلوی رحمه الله کے نواسے اور جانشین تھے۔ 

تاج الشریعہ رحمه الله نے ابتدائی تعلیم منظر اسلام (بریلی شریف) میں حاصل کی اور آگے کی پڑھائی کرنے کے لیے 1963ء میں جامعہ ازہر (مصر) چلے گئے، آپ نے ازہر شریف کے سالانہ امتحان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ سنہ 2014ء میں جارڈن سے جاری ہونے والے دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی لسٹ میں تاج الشریعہ 22 ویں نمبر پر تھے۔

تاج الشریعہ رحمه الله ہندوستان کے "قاضی القضاة فی الهند" اور "مفتی اعظم ہند" تھے۔ آپ ایک عظیم محدث، مفسر، مفتی ،مدبر، فقیہ، ادیب و خطیب، صوفی وغیرہ تھے۔ 

⚫️خلیفہ مفتی اعظم حضرت مفتی سید شاہد علی حسنی حنفی محدث رامپوری مدظلہ فرماتے ہیں: عصر حاضر میں اعلیٰ حضرت قدس سرہ کے علوم و فنون کے سچے وارث، حجتہ الاسلام و مفتی اعظم کے صحیح جانشین، روحانیت کے تاجدار، رضویت کے امینی تاج الشریعہ، فقیہ اسلام، قاضی القضاة فی الہند محمد اختر رضا قادری ازہری میاں ہیں۔

📒(حیات تاج الشریعہ، جدید اضافہ ص: 12)📒

⚫️محدث مکۃ المکرّمہ شیخ سید محمد بن علوی عباسی مالکی رحمه الله نے تاج الشریعہ کو محدث حنفی، محدث عظیم، عالم کبیر وغیرہ القاب کے ساتھ یاد کیا ہے۔

📒(تجلیات تاج الشریعہ ص: 594)📒

⚫️شیخ جمیل بن عارف حسینی شافعی فلیسطین مدظلہ نے آپ کو شیخ الاسلام والمسلمین، عارف باللہ، شیخ الکامل جیسے القاب سے یاد کیا ہے۔

📒(تجلیات تاج الشریعہ ص: 595)📒

تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں ازہری رحمه الله کی چند تصانیف کے نام یہ ہیں۔

١۔ فتاویٰ تاج الشریعہ : اردو (چار جلد)
٢۔ الحق المبین : عربی 
٣۔ ازہر الفتاویٰ :انگریزی 
۴۔ مراۃ النجدیہ بجواب البریلویہ (حقیقة البریلویة): عربی    
۵۔ شرح حدیث الاخلاص
٦۔ شرح حدیث نیت
٧۔ ہجرت رسول : اردو
٩۔ حاشیۃ الازہری علی صحیح البخاری : عربی 
١٠۔ القول الفائق لحکم الاقتداءالفاسق
١١۔ نموذج حاشیۃالازہر : عربی
١٢۔ آثار قیامت : اردو 
١٣۔ نبذۃ حیاۃ الامام احمد رضا
١۴۔ انوار المنان فی توحید القرآن
١۵۔ الفردہ شرح القصیدۃالبردۃ
١٦- منحۃ الباری فی حل صحیح البخاری
١٧۔ اسمائے سورۂ فاتحہ کی وجہ تسمیہ
١٩۔ سفینۂ بخشش (دیوانِ شاعری)
تاج الشریعہ رحمه الله کا وصال 77 سال کی عمر میں مغرب کے وقت 20 جولائی 2018 ء کو بریلی شریف میں ہوا، آپ کی نماز جنازہ آپ کے صاحب زادے اور اس وقت کے قاضی القضاة فی الهند علامہ عسجد رضا خاں صاحب حفظہ الله نے پڑھائی.
_______________________________________________
#फ़ज़ीलत_परवीन,#Fazilat_Parveen,#فضیلت_پروین
_______________________________________________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے