گھر کی چھت پر تراویح پڑھ سکتے ہیں یا نہیں

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌷🌷🌷🌷🌷🌷 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٔلہ ذیل میں کہ گھر کی چھت پر تراویح پڑھ سکتے ہیں یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں؟
مستفتی محمد انس رضا،
(وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته)
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ:صورت مستفسرہ میں کہ گھر میں تراویح پڑھنے کا جو مسئلہ ہے بایں صورت گھر کی چھت پر تراویح پڑھ سکتے ہیں کہ ناجائز صرف مسجد کی چھت پر بلا ضرورت نماز پڑھنا یا چڑھنا ہے. عالمگیری میں ہے: الصعود على سطح كل مسجد مكروه ولهذا إذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه إلا إذا ضاق المسجد فحينئذ لا يكره الصعود على سطحه لضرورة،(الفتاویٰ الهندية،الجزءالخامس،كتاب الكراهة،الباب الخامس في آدابِ المسجد...صفحہ397)،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله

٢٨/شعبان المعظم ١٤٤١ھ مطابق ٢٣ اپریل ٢٠٢٠ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے