مودی جی کی آج کی تقریر پر بہت اہم بات

~پردھان منتری یا اوگھڑ پنڈت~

_شیطان کی عبادت سے بچیں اور بچائیں_

مودی جی کی آج کی تقریر پر بہت اہم بات
```3،اپریل 2020 بروز جمعہ۔```

محترم دوستوں، بحیثیت پرائم منسٹر ہم پر لازم ہے کہ مودی جی کا احترام کریں اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے جو احکامات اور تعاون چاہیں، ہم بڑھ چڑھ کر پیش کریں۔ 


لیکن آج 3 اپریل جمعہ کے دن مودی جی جب صبح 9 بجے قوم سے خطاب کرنے کے لئے لائیو آئے تو وہ پردھان منتری کم اور کوئی مذہبی پنڈت زیادہ معلوم ہو رہے تھے۔ 

ملک کے سامنے جو کرونا نام کی وبائی بیماری منہ پھاڑے کھڑی ہے، اس سے مقابلے کے لئے ان کی حکومت نے کیا زمینی انتظامات اور اقدامات کئے ہیں ان باتوں کو یکسر نظر انداز کر کے انہوں نے "پرکاش شکتی" کے ذریعے کرونا کو ہرانے کے لئے بھکتوں کو پروچن اور بھاشن دیا۔ انہوں نے سفارش کی ہے کہ اتوار 5 اپریل کی رات 9 بجے اپنے گھر کی روشنیاں غل کر لیں اور 9 منٹ تک کوئی دیا جلا لیں یا موم بتی یا لال ٹین جلا لیں اور کچھ نا ہو تو موبائل کا فلیش آن کر کے ہی "9 منٹ تک" خاموشی سے بیٹھیں اور ماں بھارتی کا جاپ کریں ۔ 

اس کے علاوہ مزید کچھ گمراہ کن فضول باتیں انہوں نے کی۔ 

لیکن جتنی باتوں کا ہم نے تذکرہ کیا ہے اس پر تبصرہ کرنے کے لئے یہ باتیں عرض کی جا رہی ہیں کہ 

 مذکورہ بالا باتوں کے آئینے میں مودی کا جھوٹ بے نقاب ہوجاتا ہے کہ "پرکاش شکتی" کے حصول کے لئے وہ پورے ملک کے بڑے بڑے برقی روشنیوں کے منبع بند کروا کر ، بتکلف دیپ یا موم بتی وغیرہ جلانے کی سفارش کر رہے ہیں۔ کیا اس پرکاش شکتی کے لئے اندھیرا کرنا ضروری ہے ؟ نہیں نا ؟ پھر یہ کیا کھڑانگ مودی جی نے پھیلایا ہے ؟ 

کیا مودی جی بے وقوف ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں ؟ اس کا جواب ہے جی نہیں۔ 
مودی جی نے پلاننگ اور مشیروں کے مشورے سے یہ باتیں کہی ہیں۔ 

جنہیں پہلے شک تھا کہ مودی اور اس کے ساتھ حکومت کرنے والا ظالم ٹولہ شیطان کا پجاری ہے، اب بصیرت کے ساتھ انہیں یقین ہو گیا ہے کہ یہی سچ ہے۔ مودی کا صبح "9 بجے" کا خاص وقت طے کر کے لآئیو آنا اور "رات 9 بجے سے 9 منٹ" کے لئے دیپ یا موم بتی جلانے کے لئے کہنا، اندھیرا کر کے مشرکانہ مذہبی رسوم انجام دینا، 
یہ دراصل شیطان کی پوجا کا میگا ایونٹ (اجتماعی عبادت) منعقد کرنے کی کوشش ہے۔ بہت ممکن ہے کہ ہندو راشٹر کے قیام کے سلسلے میں عوام کی ذہنی تسخیر اور عقل بندی کے لئے، غلاظت خور پنڈتوں کی جانب سے یہ مشورہ مودی اینڈ کمپنی کو دیا گیا ہو۔ 

سارے ایمان والے بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ عین اسی وقت جب مودی جی کے ان مشرکانہ مذہبی احکامات کی پیروی میں ان کے بھکت شیطان کو خوش کرنے کے عمل میں دانستہ یا نا دانستہ پوجا کریں گے، اور جب شیاطین خوش ہو کر دندناتے پھریں گے، ٹھیک اسی وقت آپ اللہ سے لو لگا کر بیٹھ جائیں۔ تین تین بار سورۃ فاتحہ ، معوذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ) اور آیت الکرسی اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں اور اپنے گھر کے ہر فرد اور بوڑھے بچوں پر دم کریں ۔ اور کچھ دیر خاموشی سے اللہ سے لو لگا کر ملک اور عالم کے حالات کے بدلنے کی دعا کریں ۔

جو یہ نا کر سکیں وہ اللہ کے اسم یا ہادی اور یا کریم کا ورد کریں۔ توبہ و استغفار کریں۔
اس سلسلے میں اپنے قریبی علماء سے مشورہ کر لیں ۔ 

اس طرح اگر مودی کے یہ بے سر پیر کے احکامات کوئی اجتماعی جادو اور ذہنی تسخیر کی کوئی کوشش ہوگی تو ان شاء اللہ آپ محفوظ رہیں گے۔ 

فقط ایک بندہ خدا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے