مدلل مطمئن جواب عنایت فرمائیں،
المستفتی : مصعب رضا، پورنیہ، بہار.
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ : صورت مستفسرہ میں حکم شرع یہ ہے کہ گھر، فیکٹری وغیرہ میں عام شُہرت و إذن نہ ہو نے کی وجہ سے جمعہ درست نہیں کہ نئی جگہ جمعہ قائم کریں تو إذن عام بہ اطلاع عام ضروری ہے کیونکہ جمعہ صحیح ہونے کے لیے یہ شرط ہے. كماقال الإمام المجدد رحمه الله "یہ ضرور ہے کہ جمعہ و عیدین اعلان کے ساتھ ہوں، ظاہر کر دیا جائے کہ مسلمانوں کا جمعہ و عید فلاں جگہ ہوگی (ملخصأ،فتاوی رضویہ قدیم ج3،ص136) عام شُہرت و إذن ہو کہ یہاں جمعہ یا عید پڑھیں گے جو چاہے آئے(ص754) جمعہ کے لیے مسجد شرط نہیں مکان میں بھی ہوسکتا ہے جبکہ شرائط جمعہ پائے جائیں اور اذن عام دے دیاجائے ،لوگوں کو اطلاع عام ہو کہ یہاں جمعہ ہوگا اور کسی کے آنے کی ممانعت نہ ہو (ملخصأ، فتاوی رضویہ قدیم ج3 ص755). هذاماظهرلي والعلم عند الله،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله
٨/شعبان المعظم ١٤٤١ھ مطابق ٣ اپریل ٢٠٢٠ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں