جو رمضان شریف کے اخیر عشرے کے علاوہ زندگی میں کبھی روزہ نہیں رکھا اس شخص کے اعتکاف کا حکم

*✒️جو رمضان شریف کے اخیر عشرے کے علاوہ زندگی میں کبھی روزہ نہیں رکھا اس شخص کے اعتکاف کا حکم✒️*

🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤

السلام علیکم ورحمۃاللہ۔
حضرت ایک سوال ہے ؟
سوال یہ ہے کہ اعتکاف کرنے والا شخص نہ کبھی روزہ رکھا اور نہ نماز پڑھا بلکہ جب اعتکاف کے لئے مسجد میں چلا گیا تو روزہ رکھنا شروع کیا تو اعتکاف صحیح ھو گا ؟

🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤
ف۔ نمبر ١٣-
➖➖ *الجواب بعو ن المک الوہاب* ➖➖
رمضان شریف کے اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے۔
  حدیث شریف میں ہے!
*عن عائشة قالت أن النبی الله صلى الله عليه وسلم قال: لا اعتكاف إلا بصيام*-
*ترجمہ* - حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بغیر روزہ کے اعتکاف نہیں ہے۔
(📘سنن دار قطنی باب الاعتکاف حدیث ٢٣٨١)
اور الموسوعة الفقهية میں ہے!
*لا یصح الاعتکاف الا بصوم و به قال ابو حنيفة فی رواية الحسن عنه ومن مشايخ الحنفية من اعتمد هذه الرواية*- 
(📘الموسوعة الفقهية ج ٥ ص ٢١٣)
اور علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ!
*ان الصوم شرط أیضا فی الاعتکاف المسنون لانه مقدر بالعشر الاخير حتى لو اعتكفه بلا صوم لمرض أو سفر ينبغى أن لا يصح عنه بل يكون نفلا*-
(📘فتاویٰ شامی ج ٣ ص ١٠٩٨)
اس کی ترجمانی حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے اس انداز میں کی ہے!
اعتکاف سنت یعنی رمضان شریف کی پچھلی دس تاریخوں میں جو کیا جاتا ہے ہے اس میں روزہ شرط ہے ، لہذا کسی مریض یا مسافر نے اعتکاف تو کیا مگر روزہ نہ رکھا تو سنت ادا نہ ہوئی بلکہ نفل ہوا۔
(📘بہار شریعت ح ٥ ص ١٠٢٢)

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اعتکاف جاںٔز و درست ہے کہ ایام اعتکاف میں وہ شرط پالی گںٔی (یعنی روزہ پا لیا گیا) جو صحت اعتکاف کے لئے لازم و ضروری ہے ۔ اور رہی بات کبھی نماز نہ پڑھنے اور روزہ رکھنے کی تو یہ گناہ کبیرہ ہے اور مفتی بہ قول کے مطابق مرتکب گناہ کبیرہ مسلمان ہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

*انتباہ* - واضح رہے کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے وہ شخص کبھی روزہ رکھتا ہے اور نہ نماز پڑھتا ہے۔ العیاذ بااللہ۔
بے نمازی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں آئی ہیں ، اس لئے اسے چاہئے کہ وہ دوران اعتکاف اپنی فوت شدہ نمازوں کی قضا کرے، اور رب العزت کی بارگاہ میں اپنی خطا پر نادم ہو کر خوب توبہ و استغفار کرے۔ اور آںٔندہ نماز و روزہ نہ چھوڑنے کا عہد کرے ۔
حدیث شریف میں حضرت ابو بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
*من ترک الصلوة متعمدا فقد کفر*۔ یعنی جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کیا اس نے کفر کیا۔
(📘ابن حبان حدیث ٣٢٣)
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ!
*سألت النبي صلى الله عليه وسلم أى العمل أحب إلى الله قال: الصلاة على وقتها*-

یعنی میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اعمال میں اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا وقت پر نماز ادا کرنا ۔
(📘بخاری شریف کتاب المواقیت الصلوة ٥٢٧)
نیز جتنے روزے چھوڑے ہیں جلد از جلد ان کی بھی قضا کرے ۔ 
واللہ ورسولہ تعالیٰ اعلم ۔

🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤🟤

*زیر سرپرستی۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار-*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبہ ۔ غلام محمد رضوی ڈوڈہ جموں کشمیر انڈیا رکن تربیت افتاء کورس-*
✨✨✨
*تصحیح و تضییف- حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
✨✨✨
*تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور-*
✨✨✨
*المرتب۔ فیصل اقبال صدیقی مہاراشٹرا۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*باہتمام ۔ رضوی دارالافتاء*۔
*منجانب ـ تربیت افتاء کورس و فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
📱9576545941=
🟤🟤🟤
🖋️٢٢/ رمضان المبارک سنہ ١٤٤١ھ مطابق ١٦/ مںٔی سنہ ٢٠٢٠ء
🟤🟤🟤

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔

https://razvidaruliftaa.blogspot.com/
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
گوگل اکاؤنٹ میں ہمارے اپلوڈ فتوے پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے