روزہ کی حالت میں نیم کا مسواک کرنا کیسا

*🌹روزہ کی حالت میں نیم کا مسواک کرنا کیسا🌹*


*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

روزہ کی حالت میں نیم کا مسواک کرنا کیسا ہے۔

*🌹سائل احقر عرش عالم ضیائی🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ*

*📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*

صورت مستفسرہ میں مسواک سنت ہے چاہے حالت روزہ ہو یا حالت روزہ نہ ہو - 
*🧬حضرت سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ:*
*" میں نے بے شمار بار حبیب پروردگار حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو روزہ میں مسواک کرتے دیکھا -"*
*(📕 ابو داؤد، ترمذی)*  
📃سرکار اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام احمدرضا خاں علیہ الرحمہ اپنی کتاب " 
*📓فتاوی رضویہ شریف جلد ۱۰ صفحہ ۵۵۱ مطبوعہ جدید " میں :*
روزہ کی حالت میں مسواک کرنے کے متعلق سؤال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ:
*💫" مسواک مطلقا جائز ہے - اگرچہ بعد زوال ہو -"*
*📙اور " بہار شریعت جلد اول، حصہ ۵ صفحہ ۱۲۵ مطبوعہ قدیم " میں ہے کہ:*
" روزہ میں مسواک کرنامکروہ نہیں، بلکہ جیسے اور دنوں میں سنت ہے روزہ میں بھی مسنون ہے *-خشک ہو یاتر، اگرچہ پانی سے ترکی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد، کسی وقت مکروہ نہیں -"*
📑اور مفسر قرآن، محدث اہل سنت، حکیم الامت، حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یارخاں نعیمی علیہ الرحمہ اپنی کتاب 
*📚" مرآت شرح مشکوۃ جلد اول، باب المسواک، صفحہ ۲۷۵ -" پر فرماتے ہیں کہ:*
💡":شریعت میں مسواک وہ لکڑی ہے جس سے دانت صاف کئے جاتے ہیں - سنت یہ ہے کہ یہ کسی پھول یا پھلدار درخت کی نہ ہو - کڑوے درخت کی ہو، موٹائی چھینگلی کے برابر ہو، لمبائی میں بالشت سے زیادہ نہ ہو -"
کڑوے درختوں میں سب سے زیادہ کڑوا نیم ہوتاہے - اور دوسرے کے بمقابلہ اس کا برش ( ریشہ ) ٹھیک بنتا ہے - اس لئے حالت روزہ میں نیم کی مسواک بہتر ہے -

*🌹 واللہ اعلم ...!!!🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولاناو مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
*کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*
*🗓 ۸ مئی بروز بدھ ۲۰۱۹عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+918530587825 
ا___________💠⚜💠__________
*🎨آپکا سوال ہماراجواب گروپ ایڈ کے لئے🎨* https://wa.me/+918808819316
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین آپکا سوال ہماراجـواب گـروپ؛محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے