کیا روزہ کی حالت میں میں کھینی (تمباکو) کھانا اور گل کرنا صحیح ہے؟

*✒️کیا روزہ کی حالت میں میں کھینی (تمباکو) کھانا اور گل کرنا صحیح ہے؟✒️*

 🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

حضرت مفتی صاحب قبلہ ایک سوال ہے :گل اور کھینی کھانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ، ہمارے یہاں مؤذن صاحب روزہ رکھ کر کھینی کھاتے ہیں اور گل بھی کرتے ہیں ، براۓ کرم جواب دیں۔
محمد یعقوب آسی
ویشالی بہار

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

ف۔ نمبر ١٠-
➖➖ *الجواب بعون الملک الوھاب* ➖➖
بحالت روزہ کھینی کھانے سے بالاتفاق روزہ فاسد ہو جاتا ہے ۔
فقیہ اعظم ہندوستان علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ!
*پان یا صرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ جاتا رہے گا ، اگرچہ پیک تھوک دی ہو کہ اس کے باریک اجزاء ضرور حلق میں پہنچتے ہیں۔*
(📘بہار شریعت ج ١ ح ٥ ص ٩٨٦)
 اور حالت روزہ میں گل کے استعمال کے مفسد صوم ہونے مین علماء حقہ کا اختلاف ہے بعض کا قول یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں گل کا استعمال بلا ضرورت صحیحہ مکروہ و ممنوع ہے ۔ چنانچہ۔
فتاوی بریلی شریف میں ہے!
*گل کے استعمال میں بعض حضرات کو نشہ طاری ہوجاتا ہے لہذا ان کے لئے گل کا استعمال سرے سےناجائز ہے اور جن کو نشہ نہیں ہوتا یعنی جو اس کے عادی ہیں ان کے لئے احتیاط مذکورہ ( یعنی جب کہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہیں جاۓ گا) کے ساتھ مکروہ ہے* 
(📘فتاویٰ بریلی شریف ص ٢٠٣)
اور بعض کاقول یہ ہے کہ گل سے مطلقاً روزہ فاسد ہو جاتا ہے کیوں کہ گل بھی کھینی ہی کی طرح مفسد صوم ہے ،یعنی جس طرح کھینی ناقض روزہ ہے اسی طرح گل بھی ناقض روزہ ہے ، اس لئے کہ گل کے استعمال سے بھی اس کے باریک اجزا پیک کے ساتھ حلق کے اندر ضرور پہنچتے ہیں-
چنانچہ علامہ عبدالمنان اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوی بحر العلوم میں رقمطراز ہیں!
*ایسی چیزیں جو بطور عادت کے لوگ استعمال کرتے ہیں جیسے پان ، چھالیا ، تمباکو ، ہم اسی کے ساتھ گل اور گڑاکو اور دوہرے کو بھی شمار کرتے ہیں کہ ان کے چبانے سے روزہ ٹوٹ جائیگا اگرچہ استعمال کرنے والا اپنے خیال میں یہ سمجھے کہ حلق کے نیچے کچھ نہیں گیا کہ حسب تشریح بہار شریعت باریک اجزا ضرور حلق میں اتر جاتے ہیں ، انسان اسے حلق میں جانے سے روکنے کی لاکھ کوشش کرے ، ان چیزوں کی چونکہ شدید خواہش ہوتی ہےاس لئے منھ اور حلق کے عضلات اضطرار بھی اسے نگل لیتے ہیں*-
(📘فتاویٰ بحر العلوم ج ٢ ص ٢٧٦)
*اور فتاوی مرکزی تربیت افتاء میں گل کرنے کی تین صورتیں بیان کی گئی ہیں ، دو صورتوں میں گل کے استعمال کو مفسد صوم لکھا گیا ہے ۔ اور ایک آخری صورت میں سخت ممانعت کا ذکر ہے*-
(📘ملخصا فتاویٰ مرکزی تربیت افتاء ج ١ ص ٤٧٠)
 اور علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں!
*او ابتلع حصاۃ ونحوھا مما لا یاکله الانسان او یعافر ، او یستقذرہ ای فیجب القضا لوجود صورۃ الفطر ولا کفارۃ لعدم وجود معناہ وھو ایصال مافیه نفع البدن الی الجوف سواء کان مما یتغذی به او یتداوی*۔
*ترجمہ* - کسی نے کنکری یا اس جیسی چیز چباںٔی جسے انسان عموماً نہیں کھاتا یا وہ چیزیں جس سے گھن کرتے ہیں یا اس سے کنارہ کشی کرتے ہیں تو ان سب چیزوں کے کھانے سے قضا واجب ہے اور کفارہ اس لئے نہیں کہ اس میں مقصد طعام کا فقدان ہے اور وہ یہ ہے کہ نفع بدن کے لئے پیٹ میں کسی بھی چیز کا پہونچانا ہے خواہ وہ چیز بطور غذا ہو یا دوا۔ 
(📘ردالمحتار ج ٣ ص ٣٧٦)
پس جس طرح کنکری یا اس جیسی دوسری اشیاء ، جس سے لوگ گھن کرتے ہوں یا پھر اس کے استعمال سے بچتے ہوں اس کو کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اسی طرح کھینی اور گل کے استعمال سے بھی روزہ فاسد ہو جائے گا۔ 
اس مسںٔلہ میں ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ بحالت روزہ گل کے استعمال سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
*زیر سرپرستی۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*کتبہ۔ محمد عرفان رضا مرکزی رکن رضوی دارالافتاء و آن لائن تربیت افتاء کورس*۔
*تصحیح۔ مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ۔*
*تصدیق ۔ مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب کیمور-*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*باہتمام۔ رضوی دارالافتاء۔*
*منجانب ـ تربیت افتاء کورس و فقہی بحث و مباحثہ گروپ-*
📱9576545941=

🌸🌸🌸🌸
Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔
https://razvidaruliftaa.blogspot.com/
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
گوگل اکاؤنٹ میں ہمارے اپلوڈ فتوے پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے