*حدیث:1* حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:قیامت کے دن دوشخص اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے کۓ جائیں گے،حکم ہوگاانھیں لے جاؤ،عرض کریں گے۔ الہی ہم کس عمل کی وجہ سے جنت کے قابل ہوۓ؟ہم نے کوئی کام جنت کانہ کیا۔اللہ عزوجل فرماۓ گا: *جنت میں جاؤکہ میں نے قسم کھائی ہے کہ جس کانام احمد یامحمد ہودوزخ میں نہ جائے گا"*
*حدیث:2* حضورسیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: *اللہ عزوجل نے مجھ سے فرمایا: مجھے اپنے عزت وجلال کی قسم!جس کانام تمہارے نام پرہوگااسے دوزخ کاعذاب نہ دوں گا"*
*حدیث:3* رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: *جس کاایک لڑکاپیداہواوروہ میری محبت اور میرے نام سے تبرک لینے کے لئے اس کانام محمد رکھے وہ اوراس کالڑکادونوں جنت میں جائیں"*
تابعی بزرگ حضرت سیدنا امام عطا،رضی اللہ تعالیٰ عنہ(استاذحضرت سیدناامام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے فرمایا: *جوچاہے کہ اس کے لڑکاپیداہواسےچاہیے کہ اپناہاتھ عورت کے پیٹ پررکھ کرکہے:اگرلڑکاہے تومیں نے اس کانام محمد ہی رکھا،ان شاءاللہ العزیز لڑکاہی ہوگا"*
حضرت سیدنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: *جس گھر میں محمد نام کا ہوتا ہے اس گھرکی برکت زیادہ ہوتی ہے"*
(فتاویٰ رضویہ:203.284.9۔رضااکیڈمی،ممبئ)
*ضروری گذارش:*
آج ٢٩رمضان المبارک ہے اپنے اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔نظرنہ آنے یا شہادت نہ آنے تک ہرگزکسی بازاری خبر،یافون یاموبائل کی خبریامسیج پر بھروسہ نہ کریں، واٹس ایپ،ای میل،فیس بک،ریڈیو،ٹی وی چینل،فون وغیرہ کی خبریں شریعت مطہرہ کے نزدیک ناقابل اعتبار ہیں۔
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
رکن سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ باسنی ناگور شریف۔
٢٩رمضان المبارک ١٤٤١ھ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں