ڈرامے کے ذریعے تعلیم بلکہ مذھبی تعلیم کی پہلی نحوست ایک بڑےنیوز پیج کے ذریعےجو پڑھنے کو ملی وہ یہ کہ لوگوں نے ڈرامے کے فنکاروں کے پرسنل پیجز کو لائق کرنا شروع کر دیا ہے جب فنکاروں کو مقتدا اور پیشوا کے روپ میں پیش کیا جائے گا تو یہی ہوگا کچھ ان کے مستقل فین بن جائیں گے اور کچھ آنکھیں کھلنے پر تنقیدی کر کے پیچھے ہٹ جائیں گے کہ یہی ہے تمہاری ذاتی زندگی!! اور جو مستقل فین بن جائیں گے وہ پھر ان کے سب ڈرامے اور فلمیں بھی مس نہیں کریں گے.یعنی پہلے نہیں دیکھا کرتے تھے وہ بھی اب دیکھا کریں گےتعجب ہے ان مذھبی لوگوں پر جو ڈراموں کے ذریعے تعلیم کی تحسین کر رہے ہیں بلکہ ترغیب دے رہے ہیں. خصوصا اس وقت کہ جب اس میں خلاف شرع کام موجود ہیں اور منفی نتائج بھی پیش آ رہے ہیں
از قلم مفتی علی اصغر
18 رمضان المبارک 1441
12 مئی 2020
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں