روزہ کی حالت میں گُل، یا منجن کرنا عندالشرع کیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
--------------------------------------------
روزہ کی حالت میں گُل، یا منجن کرنا عندالشرع کیسا؟📚
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*

 ☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆

 *الـســــوال:*
*کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالت روزہ میں گل منجن کا استعمال کرنا کیسا ہے بعض علماء کا فتوی ہے کہ گل منجن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور بعض کا کہناہے کہ گل منجن مفسدصوم ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں*
*الســائل 👈 محمد وسیم القادری*
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*

*وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ* 
*الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*👇

*معلوم ہونا چاہئے کہ گل منجن کے استعمال کی دوصورت ہے اول یہ کہ گل منجن کو کھینی کے طور پر استعمال کرنا جیسا کہ بعض لوگ گل منجن کو کھینی کی طرح ہونٹ میں دبا لیتے ہیں اس صورت میں بلاشبہ گل منجن کھینی کے حکم میں ہوگا جو مفسد صوم ہے۔ جیسا کہ فتاوی رضویہ قدیم جلد چہارم صفحہ٥٨٦ پر ہے۔ "تمباکو جیسے کھائی جاتی ہے وہ اگر منھ میں ڈالی جائے گی تو یقینا اس کا جرم لعاب کے ساتھ حلق میں جائے گا۔"*
*حضرت علامہ مفتی عبدالمنان صاحب اعظمی علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ "فتاویٰ رضویہ جلد چہارم میں (ص٥٨٧) تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منھ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والا بتایا ہے گل بھی اسی قسم کی ہے کھینی کی طرح اس کا بھی استعمال لوگ کرتے ہیں اس لئے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔ "(فتاوی بحرالعلوم جلددوم صفحہ٢٧٦)*

*دوم یہ کہ گل کو منجن کی طرح استعمال کرنا جیسا کہ اکثر لوگ کرتے ہیں تو اگر ضرورتا استعمال کیا جائے مثلاً دانت میں درد ہو یا دانت ٹیستا ہو یا پاخانہ نہ اترتا ہو جس کے سبب بیماری بڑھنے کا صحیح اندیشہ ہو وغیرہ وغیرہ تو اس صورت میں کوئی حرج نہیں جب کہ یہ یقین ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے اور اگر بلا ضرورت استعمال کیا جائے تو کراہت ہے جیسا کہ دیگر منجن کے استعمال میں کراہت ہے۔*

 *حضوراعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے۔*

*سوال: کیا فرماتےہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزےمیں منجن جو بادام و کوئلہ و سپاری وگل وغیرہ کا بنتا ہے اس کا استعمال کرنا کیسا ہے اور دربارہ مسواک کیا حکم ہے بینواتوجروا*

*الجواب:-مسواک مطلقاجائز ہے اگرچہ بعد زوال اور منجن ناجائز و حرام نہیں جب کہ اطمینان کافی ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے۔ درمختار میں ہےکرہ ذوق شئی الخ واللہ تعالیٰ اعلم*
*(فتاویٰ رضویہ قدیم جلدچہارم صفحہ ٦١٣/١٤)📗*

*خلاصہ حالت روزہ میں گل منجن کوکھینی کی طرح منھ میں رکھنےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*
*اور منجن کی طرح استعمال کرے اور یہ یقین ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا تو اگر ضرورت صحیحہ ہو تو کوئی حرج نہیں بلا ضرورت مکروہ ہے۔*
*اکابر علماء جنہوں نے مفسد صوم کہا ہے انہوں نے صورت اول کی وجہ سے کہا ہے اور جنہوں نے کہا کہ گل منجن مفسد صوم نہیں ہے انہوں نے صورت ثانی کی وجہ سے کہا ہے۔*

*الانتباہ*
*حالت روزہ میں کسی بھی منجن کو بلاضروت ہرگز استعمال نہ کیا جائے مزید یہ کہ گل منجن کو لوگ اکثر اپنی طلب کو پوری کرنے کے لئے استعمال کرتے جس میں بھلائی کم اور برائی زیادہ ہے ہاں اگر ضرورت صحیحہ ہو تو اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے پاؤڈر والے منجن کو گیلا کر لیا جائے اس میں زیادہ احتیاط ہے۔*
*بہرصورت حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال سے احتراز کرنا چاہئے۔*

*وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب*
*◆ــــــــــــــــــــــ💠⭐💠ـــــــــــــــــــــــــ◆*

*✍ کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*عـبــدہ الـمـذنـب محمــــــــد ابـــراہــیــم خــان الـقـــادری الرضـــــوی الامجــــدی عـفـی عــنـہ، خـطـیــب و امـام غــوثــیـہ جـامـع مـســجـد شــانـتـی نــگــر بـھـیــونــڈی مـہـاراشــٹـــر الـھـنـــد*

*👇🏻 تصد یقات 👇🏻*
*✅ الجواب صحیح*
*جمیل احمد خان قادری غفرلہ خادم الافتاء والتدریس دارالعلوم اہلسنت ضیاء الاسلام جامع مسجد اترولہ*

*✅ الجواب صحیح*
 *انوار احمد تبسم برکاتی غفرلہ، خادم الافتاء والتدریس دارالعلوم فخرالعلوم بلرام پور* 

*✅صح الجواب*
*محمد محبوب رضامصباحی عفی عنہ، رضا دارالافتاء بھیونڈی مہاراشٹر*

*✅ ماشاءاللہ*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*منظو احمد یارعلوی عفی عنہ، خادم الافتاء و التدریس دارالعلوم برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئی*

 *✅الجواب صحیح* 
 *محمد مبشر رضا ازہری عفی عنہ، نوری دارالافتاء کواٹرگیٹ بھیونڈی* 

*✅ صح الجواب بعون الملک الوھاب*
*محمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار گونڈہ*

*✅ الجواب صحیح*
*محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ، دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام ڈومریا گنج سدھارتھ نگر*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جامع تحقیق جواب*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند*

*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمد امتیاز قمرعفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ*
✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے