اگر کوئی معتکف حاجت شرعی کی وجہ سے یا حاجت تبعی کی وجہ سے مسجد کے باہر جائے تو کس انداز میں جائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ہذا کے بارے میں کی اگر کوئی معتکف حاجت شرعی کی وجہ سے یا حاجت تبعی کی وجہ سے مسجد کے باہر جائے تو کس انداز میں جائے 
 سائل محمد امین رضا لکھیم پور کھیری
🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢
وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
                                  ﷽
✍️الجواب۔ بعون الملک الوھاب۔
صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے کہ معتکف اپنی ضرورت طبعی وشرعی کی تکمیل کے لئے مسجد سے جب باہر نکلے تو راستہ میں کسی سے کلام وسلام وغیرہ نہ کرے بلکہ حاجت پوری ہونے کے بعد فوراََ واپس آجاے ۔بغیر عذر کے تھوڑی دیر بھی ٹہرےگا تو اعتکاف جاتارہےگا ۔
واللہ اعلم بالصواب۔
👈(نوٹ) تفصیل کے لئے بہار شریعت ودیگر کتب فقہ کا مطالعہ کریں ۔
✍️کتبہ۔۔ 
فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۲۱/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۵/مئی ۲۰۲۰ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے