سورج ڈوبنے کے بعد جھاڑو لگانا کیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
--------------------------------------
*📚سورج ڈوبنے کے بعد جھاڑو لگانا کیسا📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السالام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ*
*کیا سورج ڈوبنے کے بعد جھاڑو لگانا غلط ہے؟*
*سائل : عبداللہ ممبئی*

◆ــــــــــــــــــ✦➖➖✦ــــــــــــــــــ◆

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :*
 *الــــــــجـــــــــوابـــــــــ👇🏻*
*صفائی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے، یہ سب جہالت پر مبنی باتیں ہیں کہ شام کے وقت جھاڑو لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ کیوں کہ اسے نحوست آتی ہے حالیکہ قرآن و حدیث میں صفائی کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے، جب بھی صفائی کی ضرورت ہو اسے کرنا چاہیے۔ بالفرض شام کے وقت آپ کے گھر میں گندگی پھیل جائے اور پورے گھر میں اس گندگی سے بدبو پھیل جائے تو کیا آپ صبح تک انتظار کریں گے؟ اس لیے صفائی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ جب بھی اس کی ضرورت ہو اسی وقت اسے کرنا چاہیے تو یہ زیادہ مستحسن ہے*

*اللہ تعالی کا ارشاد ہے قل لن یصیبنا الا ما کتب اللہ لنا*
*کہ کوئی مصیبت نہیں آتی سوائے اُس کے جو اللہ نے مقدّر میں لکھ دی ہے. :*
*حدیث: عن ابن عمر رضی اللہ عنھما عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال : لا عدوی ولا طیرة ولا ھامة ولا صفر " :*
*کہ اسلام میں نحوست اور بدفالی جیسی کوئی چیز نہیں ہے.*

*(📕بخاری ج ۲ ص۸۵۷)*

*'📄 تو بس یہ کہنا کہ رات کو جھاڑو دینے سے یا اِس طرح کا کوئی دوسرا عمل کرنے سے نحوست آتی ہے یا برکت ختم ہو جاتی ہے یہ جہالت کی باتیں ہیں اور غلط ہیں '*

*📙(اغلاط العوام ص۲۲۵)*

*📿قرآن و حدیث میں صفائی کے لئے کوئی وقت مقرّر نہیں ہے، جب بھی صفائی کی ضرورت ہو کر لینی چاہئے بالفرض شام کے وقت آپ کے گھر میں گندگی پھیل جائے اور پورے گھر میں اُس گندگی سے بدبو پھیل جائے تو کیا آپ صبح تک انتظار کریں گے؟ نہیں؟ تو بس ثابت ہوا کہ صفائی کا کوئی وقت مقرّر نہیں ہے، جب بھی ضرورت ہو کرلی جائے، یہی بہتر ہے. :*

*" إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ "*
*بیشک ﷲ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے .*

*(📖الْبَقَرَة ، پ ۲ ، آیت ۲۲۲ ) :*

*اور حدیث شریف : " الطھور شطرُ الایمان أو قال نصف الایمان " کہ صفائی نصف ایمان ہے.*
*اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم جب سونے کے لئے بستر پر تشریف لے جاتے تو عموماً بستر کو تین مرتبہ جھاڑتے تھے.*
*فائدہ : جب بستر جھاڑنا یا بستر کو کپڑے سے جھاڑنا درست ہی نہیں بلکہ سُنّت ہے، تو جھاڑو دینا کیسے ممنوع ہو سکتا ہے؟*

*📚( کتاب النوازل ج ۱ ص۳۷۰ )*

*واللہ اعلم بالصواب*

◆ــــــــــــــــــ✦➖➖✦ــــــــــــــــــ◆

*✍شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*📞+917666456313*
   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے