Roze ke masail

1 کیا بلغم نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟؟؟

2 کلی کے بعد کچھ قطرے منہ میں موجود ہوتے ہیں تو آیا اس قطرے کو نگلنے سے روزہ کا کیا حکم ہوگا؟؟؟ 

3 لوک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگ روزہ سو کر گزار رہے ظھر تک یا اس سے بھی زیادہ تو آیا اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا؟؟؟ مستفتی ،شاداب رضا ممبئ

الجواب بعون الملك الوهاب (١)بلغم نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا(٢)کلی کی اور پانی بالکل پھینک دیا صرف کچھ تری منھ میں باقی رہ گئی تھوک کے ساتھ اسے نگل گیا روزہ نہیں ٹوٹے گا البتہ اگر پانی کے قطرے کو نگلا روزہ ٹوٹ جائے گا جیسا کہ فتاوی ہندیہ میں ہے فإن كان بلغما فغير مفسد للصوم عند أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى (ج ١،صفحة ٢٢٤)اور اسی میں ہے ولو بقى بلل بعد المضمضة فابتعله مع البزاق لم يفطره (ج١، ٢٢٣)
(٣) رہی بات لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کا سو کر روزہ گزارنے کی تو انہیں چاہیے کہ آرام کے وقت آرام کرے اور باقی وقت کو تلاوت قرآن پاک و تسبیح و تہلیل میں صرف کرے البتہ سوکر روزہ دار کو وقت گزارنے سے روزہ پر کچھ اثر نہیں پڑے گا.والله تعالى اعلم بالصواب
كتبه عبده المذنب محمد توقير عالم الثقافي غفرله
٥/رمضان المبارك ١٤٤١ھ مطابق ٢٩اپریل

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے