Aaqa le lo Salam ab humara in urdu


Aaqa le lo Salam ab humara in urdu
آقا ﷺ لے لو سلام اب ہمارا
آقا ﷺ لے لو سلام اب ہمارا

 صبا تو مدینے جاکے کہنا خدارا 
 آقا ﷺ لے لو سلام اب ہمار

غم سے ہیں ٹوٹے ہوئے، ظلموں سے لوٹے ہوئے
مدت ہوئی یا نبی ﷺ ،قسمت کو روٹھے ہوئے 
روز محشر امتی کا آپ ﷺ ہی سہارا

آقا لےﷺ لو سلام اب ہمارا
 صبا تو مدینے جاکے کہنا خدارا

چاند کے ٹکڑے ہوئے، پیڑوں نے سجدے کیے  
سورج پلٹ آ گیا ،یہ معجزے آپ ﷺ کے
 ساری دنیا پر ہے آقاﷺ ، قبضہ تمہارا 

آقا لےﷺ لو سلام اب ہمارا
 صبا تو مدینے جاکے کہنا خدارا

 دن رات روتی ہے یہ ، امّت تمہارے لئے
ہو جائے نظر کرم ، آقاﷺ ہمارے لئے
طیبہ کی ان گلیوں کا ، کب ہوگا نظارہ

آقا لےﷺ لو سلام اب ہمارا
 صبا تو مدینے جاکے کہنا خدارا

سب انبیاء کے امام ، تم پر ہو لاکھوں سلام
روزے پہ آئے مجید کہتا ہے یہ صبح و شام
زندگی میں آس کا نہ ، ٹوٹے سہارا

آقا لےﷺ لو سلام اب ہمارا
 صبا تو مدینے جاکے کہنا خدارا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے