-----------------------------------------------------------
*📚کیا سویابین کھانا جاٸز ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکا تہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ سویابین کھانا جائز ہے یا ناجائز۔ حوالے کے ساتھ جواب عطا فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔ جزاک اللہ خیر
*سائل: احمد علی سعودی عرب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب*
شریعتِ مطہرہ کا یہ واضح اور مسلّم اصول ہے کہ نباتات یعنی زمین سے اُگنے والی جتنی چیزیں ہیں وہ سب پاک اور حلال ہیں، اور ان کا کھانا بھی درست ہے۔ سوائے ان نباتات کے جو زہریلی اور مہلک ہوں یا جو نشہ آور ہوں، ان کا کھانا جائز نہیں ہے۔
سویابین بھی زمین سے اُگنے والی ایک سبزی ہے جس کے بیج سے تیل نکالا جاتا ہے، اور تیل نکالنے کے بعد اس کا جو کھلی ہوتا ہے اسے گوندھ کر اس کی گولیاں بنالی جاتی ہیں، جو نہ تو زہریلی اور مہلک ہیں اور نہ ہی اس میں نشہ ہے، اسی طرح اس میں کسی ناپاک یا حرام شئے کے ملے ہونے کا یقینی علم بھی نہیں ہے۔
لہٰذا اس کا کھانا بلا کراہت جائز ہے۔
📄قال اللہ تعالٰی
*یاایھا الذین آمنوا کلوا من طیبات ما رزقنٰکم "*
*( 📓البقرہ:۱۷۲ )*
*الأصل في الأشیاء الإباحۃ۔ الیقین لا یزول بالشک "*
*( 📘الاشباہ والنظائر )*
*واللّٰہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*+919918562794*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں