کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام و شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کے زید پاک ہے اور اسکا مذی نکلتا ہے یا فاحشہ کلمہ اپنی زبان سے نکالنے کی وجہ سے مذی نکلتا ہے
تو کیا غسل واجب ہوگا
یا زید طہارت ہے پر ذہن غلط خیالات میں منتشر ہونے کی وجہ سے مذی نکلتا ہے تو کیا وضوء ٹوٹ گیا
انظار عالم راجستھان مکرانہ
برائےکرم جواب عنایت فرمائں
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴
🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋
✍الجواب۔اللھم ھدایۃالحق والصواب۔
صورت مستفسرہ میں حکم شرع یہ ہے کہ زوجین کے مابین یاجماع کے خیالات یا فاحش کلام وغیرہ کی بنیاد پر شرمگاہ سے جو سیال مادہ خارج ہوتاہے اسے مذی کہتے ہیں۔ اور مذی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتاہے
اس کا حکم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرما دیا ہے۔ چنانچہ سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم فرماتے ہیں کہ
" کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً وَکُنْتُ أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ لِمَکَانِ ابْنَتِهِ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: يَغْسِلُ ذَکَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ "
🖊️(ترجمہ)مجھے مذی بہت آتی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے براہ راست اس کا حکم معلوم کرنے سے مجھے شرم آتی تھی، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں اس لیے میں نے حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذی کا حکم معلوم کریں جب حضرت مقداد نے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی شرمگاہ کو دھو کر وضو کر لو۔
📚بخاری شریف'جلداول ' صفحہ نمبر ۱۰۵
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستر ہو اور بغیر انزال کے علیحدہ ہو جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
" يَغْسِلُ مَا أَصَابَهُ مِنَ الْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّی "
🖋️(ترجمہ)اس کے جسم پر عورت کی شرمگاہ سے نکل کر جو چیز لگی ہو اس کو دھولے پھر وضو کرے، اس کے بعد نماز پڑھ سکتا ہے۔
📘بخاری شریف 'جلداول 'صفحہ نمبر ۱۱۱
(((((نوٹ)))))👇
👈 (الحاصل)لہٰذا فاحش کلام و بری خیالات وغیرہ سے جو پانی کی طرح کا مادہ آتا ہے اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔اور اگر جسم اور کپڑوں پر جتنی جگہ پر یہ پانی لگا ہو اسے دھو کر وضو کر لینے سے جسم پاک ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر انزال ہو جائے‘ خواہ ہمبستری سے ہو یا بوس و کنار سے‘ غسل واجب ہو جائے گا
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
(((((((✍️شرف قلم )))))))))
العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ
مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۸/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱/جون ۲۰۲۰ء
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں