امام اہل سنت سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ فرماتے ہیں

امام اہل سنت سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ فرماتے ہیں

"بعض جاہل جو کہنے لگتے ہیں کہ یہ کیسے عالم ہیں جو ایسے افعال کرتے ہیں یا ان کی عقل کدھر گئی کہ عالم ہوکر ایسی باتوں میں مشغول ہیں قطع نظر اس سے کہ جہلا کو کسی کے افعال سے تعرض اور ان پر طعن وتشنیع روانہیں، حدیث میں ہے: ''عالم بے عمل مثل شمع کے ہے کہ خود جلتا ہے اور تمھیں روشنی پہنچاتاہے۔ ''
*(فتاوی رضویہ جلد 19 صفحہ 615)*

* دوسرے مقام پر فرماتے ہیں:*

"عالم سنی العقیدہ کی توہین جاہل کو جائز نہیں،اگر چہ اس کے عمل کیسے ہی ہوں، اور بدمذہب وگمراہ اگرچہ عالم کہلاتا ہو اسے برا کہا جائے گا مگراسی قدر جنتے کا وہ مستحق ہے۔ اور فحش کلمہ سے ہمیشہ اجتناب چاہے"۔
*(فتاوی رضویہ جلد 21 صفحہ 294)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے