-----------------------------------------------------------
*📚پلاسٹک کی ٹوپی لگا کر نماز پڑھنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆
*الـســــوال:*
*کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہےجو ٹوپی پلاسٹک کی مسجد میں رکھّی رہتیں ہیں۔ اسکو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔*
*السـائل : وصیف احمد*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّـلَامْ وَرَحْمَةُاللہِ وَبَرَکاتُہ*
*📝الجـــوابـــــــ: بعون الملک الوہاب*
*ایسالباس پہن کرنماز اداکرنا مکروہ تنزیہی ہے جسے پہن کر کوئی شخص معزز لوگوں کے سامنے جاناگوارا نہیں کرتا ہے بلکہ اس کو باعث عیب وعار سمجھتا ہے۔*
*در مختار و ردمحتار میں ہے (وصلاته في ثياب بذلة) يلبسها في بيته (ومهنة) أي خدمة)یعنی مکروہ ہے اسکی نماز ایسے کپڑوں میں جن کو گھر میں اور کام کاج کیلئے پہنتا ہے۔*
*قال في البحروفسرها في شرح الوقاية بما يلبسه في بيته ولا يذهب به إلى الأكابر، والظاهر أن الكراهة تنزيهية. اهـ.)( 640/ج 1) یعنی بحر میں ہے اور اسکی وضاحت شرح وقایہ میں ہے یعنی جو لباس گھر میں پہنتا ہے اور ایسا لباس پہن کر معززین کے پاس نہیں جاتااور ظاہر ہے کہ کراہت تنزیہی ہے۔*
*پلاسٹک کی ٹوپیاں جو مسجد میں رکھی رہتیں ہیں اسےپہن کر کوئی شخص مسجد سے باہر نکلنا یا معزز لوگوں کے سامنے جانا گوارانہیں کرتاہے لہذا اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہوگی۔*
📚 *بحوالہ وقارالفتاوی جلد دوم صفحہ 239 کتاب الصلوۃ*
*وَاللّٰــهُ تعـالـی اَعــلَمُ بِـالصَّــوَاب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*کتبـــــــــــــہ:*
*حــضـــرت عـــلامــہ ومـــولانــا محمـــــد معــــراج عــالم شمســی اشـــرفـی صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی، استاذ و مفتی دارالعلوم علی حسن اہلسنت ساکی ناکہ ممبئی*
*📲 + 9 1 8 9 7 6 6 6 4 7 1 6👈🏻*
*✅ الـجـواب صـحـیــح ✅*
*حضرت علامہ مفتی ابراہیم خان قادری امجدی صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی بلرامپوری خطیب امام بھیونڈی مہاراشٹر*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں