حضور ﷺ کا زیادہ شادیاں فرمانا مِنہاجِ نبوت کے عین مطابق تھا

*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯حضور ﷺ کا زیادہ شادیاں فرمانا مِنہاجِ نبوت کے عین مطابق تھا🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 حضور اقدس صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کثیر خواتین سے شادی فرمانا اللّٰه تعالیٰ کی دی ہوئی خاص اجازت سے تھا اور آپ کا یہ عمل انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دستور کے برخلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق تھا کیونکہ آپ سے پہلے تشریف لانے والے متعدد انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بھی ایک سے زیادہ شادیاں کی تھیں، قرآن مجید کے علاوہ بائبل میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔
چنانچہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے تین شادیاں فرمائیں، آپ کی پہلی بیوی کے بارے بائبل میں ہے: 
’’اور ابرام سے ہاجرہ کے ایک بیٹا ہوا اور ابرام نے اپنے اس بیٹے کا نام جو ہاجرہ سے پیدا ہوا اسمٰعیل رکھا اور جب ابرام سے ہاجرہ کے اسمٰعیل پیدا ہوا تب ابرام چھیاسی برس کا تھا۔
*(بائبل، پیدایش، باب۱۶، آیت نمبر: ۱۵-۱۶، ص۱۶)*

آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دوسری بیوی سے اولاد کے بارے بائبل میں ہے:
’’موسمِ بہار میں مُعَیّن وقت پر میں تیرے پاس پھر آؤں گا اور سارہ کے بیٹا ہوگا۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۱۸، آیت نمبر: ۱۴، ص۱۷)*

آپ کی تیسری بیوی اور ان سے ہونے والی اولاد کے بارے بائبل میں ہے: 
’’اور ابرہام نے پھر ایک اور بیوی کی جس کا نام قطورہ تھا اور اس سے زمران اور یقسان اور مدان اور مدیان اور اسباق اور سوخ پیدا ہوئے۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۲۵، آیت نمبر: ۱-۲، ص۲۴)*

حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چار شادیاں فرمائی تھیں، آپ کی پہلی زوجہ کے بارے بائبل میں ہے:
 ’’تب لابن نے اس جگہ کے سب لوگوں کو بلا کر جمع کیا اور ان کی ضیافت کی اور جب شام ہوئی تو اپنی بیٹی لیاہ کو اس کے پاس لے آیا اور یعقوب اس سے ہم آغوش ہوا۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۲۹، آیت نمبر: ۲۲-۲۳، ص۳۰)*

دوسری زوجہ کے بارے بائبل میں ہے:
’’اور لابن نے اپنی لونڈی زِلفہ اپنی بیٹی لیاہ کے ساتھ کردی کہ اس کی لونڈی ہو۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۲۹، آیت نمبر: ۲۴، ص۳۰)*

تیسری زوجہ کے بارے بائبل میں ہے:
’’یعقوب نے ایسا ہی کیا کہ لیاہ کا ہفتہ پورا کیا، تب لابن نے اپنی بیٹی راخل بھی اسے بیاہ دی۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۲۹، آیت نمبر: ۲۸، ص۳۰)*

چوتھی زوجہ بلہاہ کے بارے بائبل میں ہے:
’’اور اپنی لونڈی بلہاہ اپنی بیٹی راخل کو دی کہ اس کی لونڈی ہو۔"
*(بائبل، پیدایش، باب۲۹، آیت نمبر: ۲۹، ص۳۰)*

حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے بائبل میں ہے:
 ’’اور اس کے پاس سات سو شاہزادیاں اس کی بیویاں اور تین سو حرمیں تھیں۔"
*(بائبل، ۱-سلاطین، باب۱۱، آیت نمبر: ۳، ص۳۴۰)*


مذکورہ بالا تمام اَنبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام وہ ہیں جن پر یہودی اور عیسائی ایمان رکھتے ہیں، تو جس طرح ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی بنا پر ان انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تَقَدُّس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی اسی طرح اس عمل کی وجہ سے حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تقدس اور آپ کی عظمت میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی، یونہی اگر ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی وجہ سے ان محترم اور مکرم ہستیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا تو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک سے زیادہ شادیوں پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے