عظمت صحابہ اور مجدد الف ثانی

عظمت صحابہ اور مجدد الف ثانی

(14شوال یوم ولادت حضرت شیخ مجدد الف ثانی،سرہندی علیہ الرحمہ)
حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی نے اپنے دورمیں جن باطل فرقوں کی سرکوبی کی اوراہل سنت کوان کے فاسدافکارونظریات سے بچایا ان میں روافض کافتنہ زیادہ سخت تھا۔۔۔
فکرمجددالف ثانی کوغائرانہ نظرسے مطالعہ کرنے کی ازحدضرورت ہے،تاکہ بہت سی غلط فہمیاں دروہو،اورہمارے دین کے ایک عظیم پاسبان کی تجدیدی خدمات سے مشام جاں معطرہو۔بعض حضرات کم علمی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت مجدد الف ثانی نے کوئی زیادہ خدمات انجام نہیں دی ہیں،ان کابڑاسے بڑاکارنامہ صرف اکبروجہانگیرکوحق بات کہناہے۔حالانکہ حدیث شریف میں" ظالم حاکم کے سامنے حق بات کہنے کوبھی جہاداکبرسے تعبیر فرمایا گیا ہے" یعنی اسے بڑاجہادماناگیاہے۔
حضرت مجدد الف ثانی نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی عظمت ومحبت کواپنے مکتوبات شریف میں متعددجگہ تحریر فرمایا ہے اور اسے صاحب ایمان کےلۓ لازم و ضروری قرار دیا ہے۔
ایک مکتوب شریف میں لکھتے ہیں:
*صحابہ کرام سے مخالف طریقہ اختیار کرکے نجات کی مجال وگنجائش اور نجات کاامکان کہاں؟اس میں ذرہ برابرشک نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی اتباع کاپابندصرف اہل سنت وجماعت کاگروہ ہے۔"شکراللہ سعیھم"۔لہذانجات پانے والا بھی یہی فرقہ ہے،کیوں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پرطعن وتشنیع کرنے والے فرقے صحابہ کرام کی اتباع سے محروم ہیں۔جیسے شیعہ،خارجی اورمعتزلہ، یہ سب نوپیداشدہ فرقے ہیں۔صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں عیب نکالنا درحقیقت پیغمبرخدا(جل وعلا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کی ذات میں عیب نکالنے کے مترادف ہے ۔"ماامن برسول اللہ من لم یؤقراصحابہ"اس شخص کا رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پرکوئی ایمان نہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی تعظیم و توقیرکامنکرہے۔کیوں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں خبث وخرابی پایا جانادرحقیقت حضورعلیہ الصلاۃ والسلام کی ذات میں خبث وخرابی ہونے کاباعث ہے،"نعوذباللہ سبحانہ من ھذاالاعتقادالسوء"ہم ایسے برے اعتقاد سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں"*
(مکتوبات امام ربانی،ص:111،حصہ دوم،مکتوب :80،مترجم،بحوالہ،مکتوبات امام ربانی پرامام احمد رضا کے ایمان افروز تبصرے،ص:25،مطبوعہ،سنی تبلیغی جماعت،باسنی،ناگورشریف2015)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز فرماتے ہیں:
اہل سنت کاہے بیڑاپاراصحاب حضور۔
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
*ترسیل:*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
*رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ*
باسنی ناگور شریف،راجستھان
14شوال المکرم 1441ھ
7جون2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے