جانور کو ذبح کرنے پر اجرت لینا کیسا ہے؟ ‏

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
📚جانور کو ذبح کرنے پر اجرت لینا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
تمام علماے اکرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ زید عام دنوں میں جانور ذبح کرتا ہے جیسے بکرہ وغیرہ اور ذبح کرنے کا اجرت طلب کرتا ہے تو زید کا اجرت طلب کرنا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع دے۔
*سائل: محمد دانش رضا بوکارو جھارکھنڈ۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام و رحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*
ذبح پر اجرت لینے میں حرج نہیں *" لانہ لیس بمعصیۃ ولاواجب متعین علیہ "*
ہاں ! یہ ٹھہراناکہ اسے ذبح کرتاہوں اس میں سے اتناگوشت اجرت میں لوں گا یہ ناجائز ہے
*(📚احکام شریعت حصہ اول صفحہ نمبر 152)*

🖍️اس سے معلوم ہوا کہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر ذابح کواجرت لینا جائز ہے ہاں یہ طے کرناکہ
بعوض ذبح اتنا گوشت بطور اجرت لوں گا یہ ناجائز ہے۔

*واللہ اعلم و رسولہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔*
*+919838501782*

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے