-----------------------------------------------------------
*📚وقفی قبرستان میں کھیتی کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
میرا سوال یہ ہے کہ ایک قبرستان ہے جو کافی لمبا چھوڑا ہے اور اس میں مردہ کو دفن کیا جاتا ہو فور دوسری طرف لوگ کھیتی وغیرہ کرتے ہیں اور اسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تو کیا جو لوگ کھیتی کرتے ہیں وہ جائز ہے یا نہیں اور اگر جائز بھی ہے تو اسکی وجہ کیا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
*سائل: محب الدین قادری مقام چر کٹیا پیر اتروله ضلع بلرام پور یو پی الھند*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه تعالٰی وبرکاته*
*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*
قبرستان جو مردے دفن کرنے کے لیے وقف کیا گیا ہے اس میں کھیتی کرنا جائز نہیں۔
📃رد المحتار میں ہے *الواجب ابقاء الوقف علی ماکان علیہ :*
*( 📕رد المحتار جلد سوم صفحہ ٤٢٨ )*
📄اور عالمگیری میں ہے *" لایجوز تغیر الوقف "*
*( 📘عالمگیری جلد دوم صفحہ ٤٩٠ )*
📌لہٰذا قبرستان میں کھیتی کرنا ہرگز جائز نہیں۔
📜در مختار میں ہے
*" اذا اتم ولزم لایملک ولایملک :*
*( 📚الدر المختار ردالمحتار جلد سوم صفحہ ٤٠٢ )*
🔎لہذا جن لوگوں نے قبرستان میں کھیتی کی وہ گنہگار مستحق عذاب نار ہیں انکو چاہیے فوراً توبہ کریں۔
ہاں اگر قبرستان وقفی نہ ہو تو قبروں سے الگ جو مالک ہے وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔
*واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــــــہ:*
*محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
*+917505031575*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد احمد نعیمی صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: مفتی محمد معروف رضا صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: مفتی محمد نعمت اللہ صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: مفتی محمد ھاشم رضا مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد شرف الدین رضوی*
*✅الجواب صحیح والمجیب مصاب: فقیر محمد شہروز عالم اکرمی عفی عنہ کلکتہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں