-----------------------------------------------------------
*📚ایام فصل میں بور آتے ہی اس کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ جو آم کی باغ وغیرہ کی فصل لی جاتی ہے(پھل نکلنے سے پہلے) تو یہ فصل لینا کیسا ہے تمام مفتیان عظام توجہ فرمائیں اور باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
*سائل: نظام اختر پیلی بھیت شریف*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب* اس طرح کی فصل لینا و دینا دونوں ناجائز و حرام ہے۔
📃جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں بحوالہ فتاوی رضویہ سیدنا اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رضی اللّٰہ عنہ اسی قسم کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
پھل پھول پر بیچنا ہی سرے سے حرام ہے وہ بالاتفاق جائز نہ ہوئی بائع ومشتری دونوں پر اس سے دست کشی توبہ لازم ہے۔
*( 📕رضویہ جلد ہفتم صفحہ نمبر 33 )*
*( 📘اور بہار شریعت حصہ یازدہم ص نمبر 26پر ہے )*
باغ کی بہار پھل آنے سے پہلے بیچ ڈالی یہ ناجائز ہے۔
*( 📔اور درمختار مع شامی ج 4 ص 42 میں ہے )*
*" من باع ثمرة بارزة اما قبل الظهور فلا يصح اتفاقا.اھ*
لہٰذا آم کی فصل بور آتے ہی بیچ ڈالی گئی تو ناجائز و حرام ہے اور حرام کے ارتکاب کے سبب عاقدین گنہگار ہوئے دونوں توبہ واستغفار کریں اور اس طرح کے معاملہ کو ختم کردی۔
*( 📗فتاوی فقیہ ملت جلد 2 ص نمبر196 )*
📑اور ہدایہ میں ہے
*" لایجوز قبل ان یبد وصلاحھا"*
*( 📘جلد ہشتم صفحہ۵۲ )*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــــــــــہ:*
*شرف قلم: حضرت مولانا محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی۔*
*+919454675382*
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔
✅الجوابـــــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح: محمد صادق رضا صاحب خطیب و امام شاہی جامع مسجد پٹنہ بہار الہنــــد۔
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ و جامع و تحقیق جواب ہے۔
✅الجواب ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب: فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد امجد علی نعیمی، رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال، خطیب و امام مسجد نیم والی مرادآبا اترپردیش۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد اختر رضاقادری نیپال گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)
الجواب صحیح و المجیب نجیح
العبد الاثیم : محمد جابرالقادری رضوی مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔
✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح: اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضـا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی مقام کھمریا پوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی الہنــــــد۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں