حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ

*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*نام و نسب:*
*اسمِ گرامی:* سید محمد۔
*کنیت:* ابوالفضل۔
*لقب:* الجیلانی۔
*سلسلہ نسب اسطرح ہے:* حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن ابوعبداللہ۔ الیٰ آخرہ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)

*مقامِ ولادت:* آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے۔

*تحصیلِ علم:* ابتدائی تعلیم، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار، شیخ ابوالوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ ) سے ہوئی۔ 
حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء و اولیاء میں ہوتا تھا۔

*بیعت و خلافت:* اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔

*سیرت و خصائص:* آپ رحمۃ اللہ علیہ علم و عمل، زہد و تقویٰ میں بے مثال تھے۔ اس وقت کے عوام و خواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ ہر وقت وعظ و نصیحت اور درس و تدریس میں مصروف رہتے تھے۔ آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اور کامل و اکمل ہوئے۔

*وصال:* 25/ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق جولائی/1204ء کو آپ کا وصال ہوا۔ آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔

*ماخذ و مراجع:* شریف التواریخ۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے