-----------------------------------------------------------
*🕯سید المرسلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا صبر🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📬 راہِ حق میں تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جتنا ستایا گیا اور جتنی تکلیفیں پہنچائی گئیں اتنی کسی اور کو نہیں پہنچائی گئیں اور صبر کا جیسا مظاہرہ آپ نے فرمایا ویسا اور کوئی نہ کر سکا۔
جیسا کہ حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
’’جتنا میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں ڈرایا گیا ہوں اتنا کوئی اور نہیں ڈرایا گیا اور جتنا میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں ستایا گیا ہوں اتنا کوئی اورنہیں ستایا گیا۔
*( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ... الخ، ۳۴-باب، ۴ / ۲۱۳، الحدیث: ۲۴۸۰)*
حضرت عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: حضور ِاقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا’:
’اے عائشہ! رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا، دنیا (کی زیب و زینت اور عیش) محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ان کی آل کے لئے مناسب نہیں، اے عائشہ! رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا، بے شک اللہ تعالیٰ اُلُوا الْعَزْم رسولوں سے یہ پسند فرماتا ہے کہ وہ دنیا کی تکلیفوں پر اور دنیا کی پسندیدہ چیزوں سے صبر کریں، پھر مجھے بھی انہی چیزوں کا مکلف بنانا پسند کیا جن کا انہیں مکلف بنایا۔
تو ارشاد فرمایا:
’’فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ‘‘
ترجمہ: تو (اے حبیب!) تم صبر کرو جیسے ہمت والے رسولوں نے صبر کیا۔
اور اللہ تعالیٰ کی قسم! میرے لئے اس کی فرمانبرداری ضروری ہے، اللہ تعالیٰ کی قسم! میرے لئے اس کی فرمانبرداری ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کی قسم! میں ضرور صبر کروں گا جس طرح اُلُوا الْعَزْم رسولوں نے صبر کیا اور قوت تو اللہ تعالیٰ ہی عطا کرتا ہے۔
*( اخلاق النّبی لابی شیخ اصبہانی، ذکر محبتہ للتیامن فی جمع افعالہ، ص۱۵۴، الحدیث: ۸۰۶)*
حضرت عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: خدا کی قسم! تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کبھی بھی اپنی ذات کے لئے (کسی سے) انتقام نہیں لیا، ہاں جب اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کیا جاتا تو اللہ تعالیٰ کے لئے انتقام لیتے تھے۔
*( بخاری، کتاب الحدود، باب اقامۃ الحدود... الخ، ۴ / ۳۳۱، الحدیث: ۶۷۸۶)*
*⬅ صبر کے 15 فضائل:*
*(1)* صبر ایمان کا نصف حصہ ہے۔
(حلیۃ الاولیاء، زبید بن الحارث الایامی، ۵ / ۳۸، الحدیث: ۶۲۳۵)
*(2)* صبر ایمان کا ایک ستون ہے۔
( شعب الایمان، باب القول فی زیادۃ الایمان ونقصانہ... الخ، ۱ / ۷۰، الحدیث: ۳۹)
*(3)* بندے کو صبر سے بہتر اور وسیع کوئی چیز نہیں دی گئی۔
( مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ السجدۃ، ما رزق عبد خیر لہ... الخ، ۳ / ۱۸۷، الحدیث: ۳۶۰۵)
*(4)* اگر صبر کسی مرد کی شکل میں ہوتا تو وہ عزت والا مرد ہوتا۔
(حلیۃ الاولیاء، ابو مسعود الموصلی، ۸ / ۳۲۱، الحدیث: ۱۲۳۵۲)
*(5)* صبر بہترین سواری ہے۔
( جامع صغیر، حرف الحائ، فصل فی المحلی بأل... الخ، ۱ / ۲۳۵، الحدیث: ۳۸۶۸)
*(6)* صبر کرنے سے مدد ملتی ہے۔
( مسند امام احمد، مسند عبد اللّٰہ بن العباس... الخ، ۱ / ۶۵۹، الحدیث: ۲۸۰۴)
*(7)* صبر کے ساتھ آسانی کا انتظار کرنا عبادت ہے۔
( شعب الایمان،السبعون من شعب الایمان...الخ، فصل فی ذکر ما فی الاوجاع... الخ، ۷ / ۲۰۴، الحدیث: ۱۰۰۰۳)
*(8)* صبر مومن کا ہتھیار ہے۔
(مسند الفردوس، باب النون، ۴ / ۲۶۷، الحدیث: ۶۷۸۷)
*(9)* آزمائش پر صبر کرنے والوں کے لئے امن ہے اور وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہیں۔
*(10)* آنکھیں چلی جانے پر صبر کرنے کی جزاء جنت ہے۔
(بخاری، کتاب المرضی، باب فضل من ذہب بصرہ، ۴ / ۶، الحدیث: ۵۶۵۳)
*(11)* صبر افضل ترین عمل ہے۔
( شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان... الخ، ۷ / ۱۲۲، الحدیث: ۹۷۱۰)
*(12)* فتنے کی شدت پرصبر کرنے والے کو قیامت کے دن نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت نصیب ہوگی۔
( شعب الایمان، السبعون من شعب الایمان... الخ، ۷ / ۱۲۴، الحدیث: ۹۷۲۱)
*(13)* لوگوں سے میل جول رکھنے والا اور ان کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر صبر کرنے والا اُن مسلمانوں سے افضل ہے جو ایسے نہیں ہیں۔
( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ... الخ، ۵۵-باب، ۴ / ۲۲۷، الحدیث: ۲۵۱۵)
*(14)* صبر کرنے اور اپنا محاسبہ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ حساب کے بغیر جنت میں داخل فرما دے گا۔
( معجم الکبیر، الحکم بن عمیر الثمالی، ۳ / ۲۱۷، الحدیث: ۳۱۸۶)
*(15)* صبر بھلائیوں کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔
( رسائل ابن ابی دنیا، الصبر، ۴ / ۲۴، الحدیث: ۱۷)
اللہ تعالیٰ حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے و طفیل ہمیں صابر و شاکر بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وسلم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں