عقائد و فقہ کے اصول
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز لکھتے ہیں:
جس طرح فقہ میں چار اصول ہیں:
(١)کتاب
(٢)سنت
(٣)اجماع
(٤)قیاس
عقائد میں چار اصول ہیں:
(١) کتاب
(٢)سنت
(٣)سواداعظم
(٤) عقل صحیح
اہل سنت ہی سواداعظم اسلام ہیں،سواداعظم کی طرف ہدایت اللہ ورسول (جل وعلا و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کی کمال رحمت ہے،ہرشخص کہاں قادرتھاکہ عقیدہ کتاب وسنت سے ثابت کرے،لہذایہ واضح روشن دلیل عطا فرمائی کہ سواداعظم مسلمین جس عقیدہ پرہووہ حق ہے۔اس کی پہچان کچھ دشوار نہیں،صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے وقت میں توکوئی بدمذہب تھا ہی نہیں،اوربعدکواگرچہ پیداہوئے مگر دنیا بھر کے سب بدمذہب ملاکرکبھی اہل سنت کی گنتی کونہیں پہنچ سکتے۔حق سواداعظم کے ساتھ ہے،مگرمحال ہے کہ سواداعظم کااتفاق کسی برہان صحیح عقلی کے خلاف ہو۔
یہ گنتی کے جملے ہیں مگر بحمدہ تعالیٰ بہت نافع وسودمند،"فعضواعلیھابالنواجذ"
(توان کو مضبوطی سے داڑھوں کے ساتھ پکڑلو)
(فتاویٰ رضویہ:214.215.29،پوربندرگجرات)
*ترسیل:*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ
باسنی ناگور شریف۔
٩ذی قعدہ ١٤٤١
1جولائ2020
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں