انڈر ویئر پر نہانا یا بغیر انڈر ویئر ننگا نہانا عندالشرع کیسا

🕯     «    احــکامِ شــریعت     »    🕯
------------------------------------
📚 انڈر ویئر پر نہانا یا بغیر انڈر ویئر ننگا نہانا عندالشرع کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*الســلام علیکم ورحمتـــہ اللہ وبـرکـاتـہ* 
*الســـــــــــوال ↧↧* 
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت ہے کہ نہیں۔*
*(۲) جو شخص اس طرح غسل کرتے ہیں کہ جس کے جسم پر ایک بھی کپڑا نہیں ہوتا ہے کیا اس طرح غسل کرنے کی شریعت میں اجازت ہے اور یہ بھی بتائیں کہ اگر اجازت ہے تو غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت ہے کہ نہیں کیونکہ اس کے جسم پر ایک بھی کپڑا نہیں تھا۔*
*(۳) اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو کھلے عام باہر انڈرویر پہن کر نہاتا ہو اور ان کا وضو و غسل ہوگا کہ نہیں حوالہ کے ساتھ ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔*

*السائل: محمد نوشاد رضوی سیہا پور بلرامپور یوپی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم الســلام و رحمتہ اللہ وبـرکاتـہ* 
*الجوابـــــ بــعون الملڪ الوالھابـــــ↧↧* 
*غسل کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہاتھ دھوئے اور کرے، پھر بدن پر کسی جگہ نجاست لگی ہو اسے دھوڈالے پھر وضو کرے پھر تمام بدن کو تھوڑا سا پانی ڈال کر ملے پھر سارے بدن پر تین مرتنہ پانی بہا لے غسل میں تین باتیں فرض ہیں (1) کلی کرنا (2)ناک میں پانی ڈالنا (3)پورے بدن پر پانی بہانا علماء اہلسنت کہ تمام کتابوں میں یہی مسئلہ درج ہے۔۔*

*اصحاب ِسننِ اَربَعہ نے اُمُّ المُومِنین صدیقہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، فرماتی ہیں کہ: نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم غُسل کے بعد وُضو نہیں فرماتے۔۔۔*

*((📗)) امع الترمذي‘ أبواب الطھارۃ، باب ماجاء فيالوضوء بعد الغسل، الحدیث: 108، جلد1،  ص161*

*اس کلام سے ظاہر ہے کہ وضو غسل کے بعد ہمیں حاجت نہیں غسل سے پہلے جو وضو کیا اسی سے نماز پڑھ سکتے ہاں اگر پاؤں دھونا چھوٹ گیا تھا تو درمیان غسل یا بعد میں دھولیں۔*

*(2) اگر غسل خانہ بنا ہوا ہے کہ کسی کی نظر نہ پڑے، تو ننگا نہا سکتا ہے ورنہ نہیں جیسا کہ۔۔۔۔*
 *(✒️فــــرمان اعــلی حـضـــرت ہــے* *{👇}*
 *غسل خانے میں ننگا نہ ہونا بہتر ہے اور اگر وہاں قریب بلند مکان ہوں جس سے احتمال ہوکہ کسی کی نظر پڑے گی تو وہاں تہبند رکھنےکی تاکید ہے۔وہ احتمالِ نظر جتنا قوی ہوگا اُتنی ہی یہ تاکید بڑھتی جائے گی یہاں تك کہ اگر نظر پڑنے کا ظن غالب ہوگا تہبند رکھنا واجب ہوگا اور وہاں برہنہ نہانا گناہ۔* 

*((📕)) فتاویٰ رضویہ جدید جلد4صفحہ326*
*وضو کا حکم وہی رہے گا۔*

*(3): روایت ہے حضرت یعلٰی سے( ۱) فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ  وسلم نے ایک شخص کو میدان میں نہاتے دیکھا(۲) تو آپ منبر پر چڑھے، پھر ﷲ کی حمد و ثناءکی پھرفرمایا کہ ﷲ تعالٰی حیا دار ہے،پردہ پوش ہے،حیا اورپردےکو پسند کرتا ہے(۳) تو جب تم میں سے کوئی نہائے تو پردہ کرلیاکرے(۴) (ابوداؤد نسائی)اور نسائی کی روایت میں ہے کہ ﷲ پردہ پوش ہے جب تم میں سے کوئی نہاناچاہے تو کسی چیز سے آڑ کرلیا کرے(۵)* 
*فقہاء فرماتے ہیں کہ تنہائی میں بلاوجہ ننگا ہونا منع ہے۔ﷲ سے حیا چاہیئے۔*
*(۵) تنہائی میں آڑ کرنا مستحب ہے، اور سب کے سامنے واجب یہ امر دونوں کو شامل ہے۔*

*((📗)) مراۃ المناجیح حدیث 424۔جلد۔1*

*(🖊️حـضـــور صــدر الـشــریـعـہ عـلـیہ الـرحــمہ تحــریـر فـرمـاتـے ہـیں۔{👇}*
*حمام میں جائے تو تہبند باندھ کر نہائے لوگوں کے سامنے برہنہ ہونا ناجائز ہے۔ تنہائی میں جہاں کسی کی نظر پڑنے کا احتمال نہ ہو برہنہ ہو کر بھی غسل کرسکتا ہے۔ اسی طرح تالاب یا دریا میں جبکہ ناف سے اونچا پانی ہو برہنہ نہا سکتا ہے۔ (6) (عالمگیری)*

*مگر جبکہ پانی صاف ہو اور دوسرا کوئی شخص نزدیک ہو کہ اس کی نظر مواضع ستر پر پڑے گی، تو ایسے موقع پر پانی میں بھی برہنہ ہونا، جائز نہیں۔*

*((📙)) بہار شریعت حصہ شانزدہم*

*وضو میں جو حکم اول و دوم میں ہے وھی تیسری صورت میں بھی ہے۔*
*ستر کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا مسئولہ تمام صورتوں میں وضو باقی رہے گا۔*
*◆ــــــــــــــــــــــ💞💞ـــــــــــــــــــــــــ◆* 

*کتبــــــــــــــــــــــــــہ:*
*فـقـــیـر مـحـــمـد امتـیـاز قــمـر رضـــوی امـجـــــدی عـفـی عـنـــہ جـھارکــھنـڈ۔* 
*📲 9 1 1 3 4 7 1 8 7 1📞* 

*✅ الـجـواب صـحـیــح✅*
*فقیر محمد ابراہیم خان  امجدی قادری رضوی بلرامپوری  عفی عنہ خطیب امام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر۔*

*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے