Dhobi ka Dhoya huwa kapda paak hai ya napak ‎دھوبی کا دھویا ہوا کپڑا پاک ہے یا ناپاک؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚دھوبی کا دھویا ہوا کپڑا پاک ہے یا ناپاک؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
سوال (١) دھوبی کا دھویا ہوا کپڑا پاک ہوگا یا نہیں ؟
کتب معتبرہ کے حوالے سے تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں.

*سائل : محمد شاداب عالم قادری کولکاتا*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*

*اللھم ھوالھادی الی الصواب* دھوبی کو جو کپڑے دھلنے کیلئے دیئے جاتے ہیں ان میں پاک اور ناپاک ملے جلے ہوتے ہیں، اس لئے دھوبی کے دھونے کے بعد ان کپڑوں کےپاک یا ناپاک واپس آنے کے بارے میں دو صورتیں ہیں۔

پہلی صورت یہ ہے کہ دھوبی اگر جاری پانی میں یا اتنے بڑے حوض میں کپڑے دھوتا ہے جسکا رقبہ سو ہاتھ یا اس سے زیادہ ہو تو سب پاک یا ناپاک کپڑے پا ک ہو جائیں گے۔

📑علامہ ابن نجیم مصری حنفی فرماتے ہیں کہ: *ما ثبت بيقين لا يرتفع الابيقين”والمراد به غالب الظن*
*( 📔غمز عيون البصائر جلداول ص ١٩٣ )*
یعنی جو چیز یقین سے ثابت تو وہ زائل نہیں ہو تی مگر اسی طرح کے یقیں سے، اور یقین سے مراد ظن غالب ہے ۔

📃اور علامہ علاءالدین الحصكفى رحمۃ الله علیہ لکھتے ہیں
*" اما غسل فى غديراو صب عليه ماء كثير او جرى عليه مطلقا بلا شرط "*
بہر حال (ناپاک کپڑے ) بڑے گھڑے میں دھونے یا کثیر پانی ان پر ڈالنے یا پانی کے ان پر جار ی ہو جانے سے مطلقا وہ پاک ہو جائیں گے بغیر کسی شرط کے۔

📄اور علامہ ابن عابدين رحمۃ الله علیہ اس کے تحت لکھتے ہیں۔۔۔۔
*( قوله فى غدير) اى ماء كثير له حكم الجارى*
یعنی غدیر سے مراد کثیر پانی ہے جو جاری پانی کے حکم ہو۔
*( 📔درمع الردجلداول ص ١٣٣ )*

📃اور دوسری صورت
یہ ہے کہ اگر دھوبی تھوڑے پانی میں کپڑے دھوتا ہو تو دھوبی کو جو کپڑے دھونے کے لیے دیے جاتے ہیں ان کے بارے میں حکم یہ ہے کہ ا گروہ کپڑے پاک ہیں تو وہ دھوبی کے پاس سے دھلنے کے بعد بھی پاک سمجھے مانیں جائیں گے اور اگر نا پاک تھے تو دھلنےکے بعد بھی نا پاک مانیں جائیں گے اس لیے کہ شریعت کا قاعدہ یہ ہے کہ *اليقين لايزول الا باليقين*
يعنی جو چیز یقین سےثابت ہوتو جب تک اس کے خلاف یقین یا ظن غالب نہ ہو وہ اپنی پہلی حالت پہ برقرار رہے گی۔

📌لہذا جب تک پاک کپڑے کی ناپاکی کا یقین نہیں ہو گا وہ پاک مانیں جائیں گےاور اسی طرح جب تک نا پاک کپڑے کی پاکی کا یقین نہیں ہو گا وہ نا پاک سمجھے جائیں گے۔

*واللہ اعلم وعلمہ احکم واتم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ و مولانا امجد رضا امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی سیتامڑھی بہار۔*
*+917542079555*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مرادآباد یوپی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے