قربانی کے مسائل ‏ ‏Qurbani ‎ke ‎masail

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

        قربانی کے مسائل

*سوال 19:*
*کیا حاجی پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہوتی ہے ؟*
*جواب :*
*اگر حاجی مقیم (یعنی مسافر نہ ہو) اور مالدار (یعنی صاحبِ نصاب) ہو تو اس پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہوتی ہے اور اگر حاجی مقیم نہ ہو بلکہ مسافر ہو تو اس پر بقرہ عید کی قربانی واجب نہیں ہوتی اگرچہ مالدار ہو.*
*نوٹ :*
*بقرہ عید کی قربانی کا حرم شریف میں ہونا ضروری نہیں بلکہ اپنے ملک میں بھی کسی کو کہہ کر کروائی جاسکتی ہے البتہ اس میں دن کا خیال رکھنا ہوگا کہ جہاں قربانی ہونی ہے وہاں بھی اور جہاں قربانی والا ہے وہاں بھی دونوں جگہ قربانی کے دن ہوں.*
*(البحرالرائق جلد 2 صفحہ 606 ، رفیق الحرمین صفحہ 194 )*

*سوال 20:* 
*قربانی کے فضائل کیا ہیں*؟
*جواب :*
*قربانی کے فضائل بیشمار ہیں، جن میں سے بعض یہ ہیں* : 
*1- جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی.*

*(جامع ترمذی جلد 3 صفحہ 162 رقم الحدیث: 149)* 

*2- قربانی نیکیوں کے پلڑے میں بروزِ قیامت رکھی جائے گی، جس سے قربانی کرنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا۔*
*(اشعۃ اللمعات جلد 1 صفحہ 654 )*

*3- قربانی پل صراط کی سواری بنے گی.*
*(مرقاۃ المفاتیح جلد 3 صفحہ 574 )*

*4- قربانی کے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی سارے گناہ معاف ہو جائیں گے.*
*(السنن الکبریٰ جلد 9 صفحہ 476 رقم الحدیث: 19161 دارالکتب العلمیہ بیروت)*
*5- خوش دلی سے کی گئی قربانی جہنم کی آگ سے رکاوٹ بنے گی.*
*(المعجم الکبیر جلد 3 صفحہ 84 رقم الحدیث : 2736 دار احیاء التراث العربی بیروت)*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے