کمیٹی والے کی بارگاہ میں انصاب کی امید لیکر آتے ہیں اور کمیٹی والے 5000 پہلے فیس طلب کرتے ہیں ۔۔اور اسی پیسہ سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کی جاتی ہے اور فیصلہ کرانے والے سے وقت دیکر نہیں آنے پر بھی پیسہ لیتے ہیں تو کمیٹی والوں کا فیس لینا درست ہے

*🏷️السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🏷️* 
*🖌️سوال،،مفتیان کرام کی بارگاہ میں ضروری عرض تحریر یہ ہے کہ ۔۔۔۔ گاؤں دیہات میں مسجد اور مکتب چلایا جاتا ہے جہاں پر کمیٹی بنائی گئی ہے ۔۔۔۔۔*
  *دوسرے گاؤں کے لوگ اچھا برا کچھ بھی ہوتا ہےتو اسی کمیٹی والے کی بارگاہ میں انصاب کی امید لیکر آتے ہیں اور کمیٹی والے 5000 پہلے فیس طلب کرتے ہیں ۔۔اور اسی پیسہ سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی کی جاتی ہے اور فیصلہ کرانے والے سے وقت دیکر نہیں آنے پر بھی پیسہ لیتے ہیں تو کمیٹی والوں کا فیس لینا درست ہے ؟* 
*یا کوئی فیصلہ نہیں مانتا ہے تو لوگ ڈنڈ کہ طور پر بھی پیسہ لیتے ہیں تو پیسہ لینا درست ہے؟*
*📖قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی* 
*العارض عرفان رضانوری*

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،، ھوالھادی الی الصواب👇*

*شریعت اسلامیہ میں حکم یہ ہے*
*کہ کسی فیصلے کے نام پر کمیٹی حضرات کا فریق اول یاثانی سے قبل یا بعد رقم لینا اور کسی فریق کا کمیٹی والوں کے فیصلوں سے انکار کی صورت میں مالی جرمانہ لینا دونوں صورت جائزودرست نہیں ہے*
*📃جیساکہ حضرت علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ تعالی "شرح الاثار" کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں👇*
*" التعزیر بالمال کان فی ابتداءالاسلام ثم نسخ "*
*📚فتاوی شامی"جلدسوم "صفحہ ۱۹۵،،*

*🖌️اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں سرکار اعلحضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
 *"جرمانہ کے ساتھ تعزیر کہ مجرم کا کچھ مال خطاکے عوض لے لیا جاے منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل جائز نہیں"،،*
*📓فتاوی رضویہ" جلد پنجم" ص۹۳۵،*
*📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌*

                      *👈(((((((نوٹ))))))))👇*
*🖌️(الحاصل)لہذاصورت مستفسرہ میں کمیٹی حضرات کا کسی بھی فریق سے قبل رقم لینا اور اس پیسہ سے مہمان نوازی کرنا،،،،اور کسی فریق کا فیصلوں سے انکار کرنے پر مالی جرمانہ لینا ازروے شرع درست نہیں ہے،، اور جن لوگوں نے فریقین سے جتنی مقدار میں جرمانہ کے طور پر رقم وصول کیا ہے تو وہ لوگ گنہگار ہوے اور ان پر واجب ہے کہ ان رقم کو واپس کریں*

 🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۷/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۷/اگست/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے