*🖌️سوال،، کیا فرما تے ہیں علمائے کرام مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں*
*کی اگر کسی شخص کے بڑے بال ہیں اور وہ شخص چوٹی باندھ تا ہو تو کیا اس شخص کا چوٹی باندھ نا جائز ہے یا پھر حرام ہے*
*مع حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں بہت بہت مہربانی ہوگی*
*🖌️السائل محمد کلیم رضا لکھیم پور کھیری*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🏷️وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🏷️*
*⛺بسم اللہ الرحمن الرحیم⛺*
*✍️الجواب بعون الملک الوھاب*👇
*صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے*
*مذہب اسلام میں مردوں کے لئے شرعی حدود کے دائرہ میں رہ کر لمبے بال رکھنے کی اجازت ہے مگر تشبہ کی صورت میں روانہیں،،*
*🌹اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں اعلحضرت الشاہ امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*" شانوں تک گیسو جائز ہیں بلکہ سنت سے ثابت ہے،،اور شانوں کے نیچے بال کرنا عورتوں سے خاص اور مردوں کوحرام ہے،،*
*📘احکام شریعت" حصہ اول"صفحہ ۱۲۷،،،*
*🌹جیساکہ "مسندامام احمدبن حنبل" میں ہے👇*
*" عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی الله علیهما قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم الْمُتَشَبِّهِینَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ،،*
*🖌️(ترجمہ)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کی وضع قطع اختیار کریں اور ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں کی وضع قطع اپنائیں،،*
*📔جلداول"صفحہ ۷۲۷ "الحدیث،،۳۱۵۱ ،،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۷/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۷/اگست/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں