Header Ads

شارک مچھلی کھانا کیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚شارک مچھلی کھانا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ شارک( shark ) مچھلی نما دکھتی ہے ، کیا اس کا کھانا حلال ہے ؟
*سائل : محمد تبریز رضا قادری مجیبی محبوب نگر ، تلنگانہ*
ــــــــــــــــــــــ💠❣💠ــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب* احناف کے نزدیک ہرطرح کی مچھلی حلال ہے ، قطعِ نظر اس سے کہ وہ کیا کھاتی ہے ؛ ہاں شرط یہ ہے کہ اس کا مچھلی ہونا متحقق ہو لہٰذا شارک مچھلی کا کھانا بھی حلال ہوگا ؛ اس لیے کہ یہ بھی مچھلی ہی کی ایک قسم ہے 

📄جیسا کہ علامہ دمیری رحمہ اللہ نے حیات الحیوان میں شارک کو مچھلی کی قسم قرار دے کر حلال کہا ہے وہ فرماتے ہیں کہ *" و إطلاق الجهور ، ونص الإمام الشافعي والقرآن العزیز یدل علی جواز أکل القرش لأنه من السمک و مما لایعش إلا في الماء " اھ*
*(📕 حیات الحیوان ج 2 ص 208 : مطبوعہ مصطفی البابی ، مصر )*

📃 اور احکام القرآن للجصاص میں ہے کہ *" الأولیٰ : قوله تعالیٰ : أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ " هذا حکم بتحلیل صید البحر ، و هو کل ما صید من حیتانه ...... الثالثة : قال أبو حنیفة : ........ لا یؤکل شئى من حیوان البحر إلا السمک ، و هو قول الثوری فى روایة أبى إسحاق الفزاري عنه " اھ*
*( 📘احکام القرآن للجصاص ج 3 ص 670 ، سورۃ المائدۃ آیت 96 : مطبوعہ قدیمی )*

📜 اور بدائع الصنائع میں ہے کہ *" و أما الذي یعیش في البحر فجمیع ما في البحر من الحیوان محرم الأکل إلا السمک خاصّة فإنه یحل أکلہ إلا ما طَفَا منه ، و هذا قول أصحابنا رضى الله عنهم " اھ*
*( 📔بدائع الصنائع ج 5 ص 35 : کتاب الذبائع و الصیود )*

📑 اور امام اہل سنت فرماتے ہیں کہ تحقیق مقام یہ ہے کہ " ہمارے مذہب میں مچھلی کے سوا تمام دریائی جانور مطلق حرام ہیں " اھ 
*( 📓فتاوی رضویہ ج 20 ص 337 : رضا فاؤنڈیشن لاھور )*

📌اور حضرت علامہ مفتی وقار الدین قادری رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " حنفیہ کے نزدیک دریائی جانوروں میں سے صرف مچھلی حلال ہے مچھلی کے علاوہ دوسرے تمام دریائی و سمندری جانور حرام ہیں شارک بھی ایک قسم کی مچھلی ہے ۔ المنجد میں اس کی جو تصویر ہے وہ بالکل مچھلی کی ہے اور اس کی تصویر " جنگ اخبار " میں چھپی وہ ویسی ہی تھی اس کی غذا کے متعلق المنجد میں لکھا کہ وہ چھوٹی مچھلیاں کھاتی ہے اور دوسرے دریائی جانور بھی اس سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں تو ہر مچھلی کی غذا ہے بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کو کو کھا لیتی ہے اس لئے یہ وجہ حرمت نہیں ہوسکتی " اھ
*(📚 وقار الفتاوی ج 2 ص 210 )*

*واللہ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــ💠❣💠ــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*شرف قلم: حضرت مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔*
*+917666456313*
ـــــــــــــــــــــ💠❣💠ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے