کیا حلال جانور کا گوشت بیچ کر اسکی قیمت قربانی دے سکتے ہیں؟
مثلاً! ٢٥ کیلو گوشت دام ٥٠٠٠٠ روپے ہے،
کیا یہ روپیہ قصاٸ یا کوٸ اور قربانی میں لگا سکتاہے؟
مع خلاصہ وحوالہ بتاٸیں.
(حلال جانور کا گوشت بیچ کرکے حاصل شدہ رقم قربانی دے سکتے ہیں یا نہیں.)
مستفتی : عبدالستار ثقافی
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَةَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ: حلال جانور کا گوشت بیچ کرکے حاصل شدہ رقم سے قربانی دے سکتے ہیں،بشرطیکہ حلال جانور ہو اور شرعی طریقے پر ذبح کرکے خرید وفروخت ہو، کہ قصاب کا کار وبار جائز ہے اور جائز کمائی سے قربانی جائز ،۔کیوں کہ شرع میں اس پر منع وارد نہیں ۔ فقہی ضابطہ ہے ”الأصل في الأشياء الإباحة" یعنی اشیاء میں اصل اباحت ہے
(الاشباہ والنظائر ، ص57،دارالكتب العلمية ،بيروت)
البتہ حلال جانور بصورت قربانی ہو تو اس کا گوشت بیچنا جائز نہیں، جیسا کہ رد المحتار میں ہے: لا يعطي أجر الجزار منها لأنه كبيع،(رد المحتار على در المختار ج9 صفحہ475، دارعالم الكتب الرياض،) ذبح کرنے والےکو قربانی میں سے کوئی چیز بطور اجرت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ بھی بیع کی طرح ہے، اور فتاوی رضویہ میں ہے: سقے،حجام، قصاب کا قربانی میں کوئی حصہ نہیں، دینے کا اختیار ہے، مگر قصاب کی اگر یہ اجرت قرار پائی تو حرام ہے،(فتاوی رضویہ مترجم ج20 صفحہ 449)،
وَاللهُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُه اَعْلَمُ صَلَّی اللّٰه تَعَالٰی عَلَیْه وَاٰلِه وَسَلَّم
كَتَبَهُ
عبده المذنب محمد شبیر عالم الثقافي غفرله
١٦/ذی الحجہ ١٤٤١ھ مطابق ٧ اگست٢٠٢٠ء
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں