Header Ads

محرم الحرام کے عشرہ میں سیدنا امام حسین کے نام کی محفل منعقد کرنا کیساہے-؟

محرم الحرام کے عشرہ میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نام کی محفل منعقد کرنا کیساہے-؟


الســوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ ایک محرم الحرام سے لے کر دس محرم الحرام تک محفل امام حسین منعقد کرنا کیسا ہے جس میں مکمل واقعہ کربلا بیان ہوتا ہے۔ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی -

     وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ
الجـــــوابـــ بعون الملک الوہاب
عشرہ محرم میں مجلس منعقد کرنا اورواقعات کربلا بیان کرنا جائز ہے
جبکہ _____.
روایات صحیحہ بیان کی جائیں
ان واقعات میں صبروتحمل رضاو تسلیم کابہت مکمل درس ہے اور پابندی احکام شریعت واتباع سنت کازبردست عملی ثبوت ہے کہ دین حق کی حفاظت میں تمام اعزاء واقرباء اور رفقاء اورخود اپنے کوراہ خدامیں قربان کیا اورجزع وفزع کانام بھی نہ آنے دیامگر اس مجلس میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا بھی ذکر خیر ہوناچاہیئے
تاکہ _.!!!
اہل سنت اور شیعوں کی مجالس میں فرق و امتیاز رہے

*📓((اسلامی اخلاق و آداب صفحہ 297))*
اس سے معلوم ہوا کہ 
عشرہ محرم الحرام میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورشہدائے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے نام پر مجالس کاانعقاد کرنا ان کی شجاعت و بہادری اور اتباع سنت نبوی اور حکم خداوندی کی بجاآوری کے ایمان افروز واقعات بیان کرنا مبارک عمل ہے ساتھ ہی ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے بھی واقعات بیان کرنا چاہتے تاکہ اہل سنت اور شیعوں کے درمیان فرق و امتیاز رہے -

       واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے