حضرت سید زین العابدین رفاعی المعروف زاہد رفاعی رحمۃ اللہ علیہ
*_محبوب خدا کے روضہ کی جاروب کشی کرلے زاہد_*
*_یوں بھی تو خدا خوش ہوتا ہے یوں بھی تو عبادت ہوتی ہے_*
آپ حضرت سیدنا و شیخنا مجذوب کامل السید ابوالعباس *محمد فیض اللہ المعروف سید بدرالدین رفاعی* رحمۃ اللہ علیہ کے منجلےصاحبزادے تھے،اور حضرت السید ابوالبرکات احمداللہ المعروف *سید حسام الدین رفاعی* سجادہ نشین خانقاہ رفاعیہ کے برادر اصغر تھے۔
*_سلسلہ نسب_*
آپ کا سلسلہ نسب بانی سلسلہ رفاعیہ سیدنا ابوالعلمین سیدالاولیا حضرت *سید احمد کبیر رفاعی معشوق اللہ الشافعی* رحمت اللہ علیہ سے ٢٣ واسطوں سے اور شجرہ طریقت بھی ٢٣ واسطوں تک جا پہنچتا ہے۔
*_اسم گرامی_*
آپ کا نام *زین العابدین* اور تخلص زاہد رفاعی تھا۔ بڑودہ کی مشہور خانقاہ رفاعیہ کے آپ چشم و چراغ تھے۔ آپ اردو، فارسی، عربی اور انگریزی زبان کے ماہر تھے۔ آپ کا شمار بڑودہ کے استاد شاعروں میں ہوتا تھا اور آپ عربی کے بہترین خطاط بھی تھے ساتھ ہی آپ نے اپنے دست مبارک سے قرآن مجید تحریر فرمایا ہے جو خانقاہ رفاعیہ کے سجادہ نشین حضرت *سید شاہ کمال الدین مظہر اللہ رفاعی* صاحب کی لائبریری میں موجود ہے، بڑودہ کے اردو شاعروں میں آپ کا مقام بلند تھا ، نعت، حمد، منقبت، سلام، رباعی اور غزل میں آپ کو اچھی مہارت حاصل تھی،آپ نے اپنے جدامجد حضرت سید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں بھی بہت سے قصائد لکھے ہیں جو *راتب رفاعیہ* کی محفلوں میں پڑھے جاتے ہیں، أپ کے ان پاکیزہ کلام میں تصوف کا رنگ، عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو اور حضرت رفاعی علیہ الرحمہ سے والہانہ عقیدت کا وہ عنصر موجود ہے کہ پڑھنے والوں پر وجد طاری ہو جاتا ہے اور سننے والے بھی محو ہوکر رہ جاتے ہیں۔
*_اولاد امجاد_ :*
آپ کے دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں۔
*صاحبزادوں کے اسم گرامی*
(۱)حضرت سید احمد شاہ رفاعی رحمۃ اللہ علیہ (٢) حضرت پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد رفاعی صاحب۔
*آپ کی ولادت:*
٢٧/ شوال المکرم ١٣٢۵ھ میں بمبئی میں ہوئی۔
*_وصال پرملال_*
٢١/ محرم الحرام ١٣٩٧ھ بروز بدھ، بمطابق ١٢/ جنوری ١٩٧٧ء ۔
*_مزار پرانوار_*
آپ کا مزارمبارک خانقاہ رفاعیہ بڑودہ گجرات میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔
*_ہے نوازش رفاعی بخدا وگرنہ زاہد_*
*_جو حضور بھول جاتے تو کچھ اور بات ہوتی*
*بزم رفاعی*
*خانقاہ رفاعیہ*
*بڑودہ،گجرات*
9978344822 / 8238848891
bazmerefai@gmail.com
www.youtube.com/arrefai
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں