*🖊️سوال*کیا فرما تے ہیں علماۓ* *کرام مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کی اگر کوئ شخص ایسا بھی ہے جو مالک نصاب نہیں ہے اور وہ قربانی کروانا چاہتا ہے*
*اور اس کے پاس صرف ایک بکرا ہے تو کیا وہ شخص گھر میں کسی دوسرے کے نام سےقربانی کروا سکتا ہے کی نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی*
*السائل محمد کلیم رضا لکھیم پور کھیری*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🍀وعليكم السلام ورحمۃاللہ ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍀*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام*
*صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص شرعی فقیر ہو اور وہ اپنے نام سے قربانی نہ کرکے گھر کے کسی افراد کے نام سے مثلا والدین "بیوی"اپنے بھائی بہن یا کسی اور کے نام سے کرنا چاہتاہے تو کرسکتاہے۔ اور قربانی کا ثواب(تطوع یعنی نفلی) ضرور پاےگا،اور اس کی وجہ سے اس کے اوپر اپنی قربانی لازم نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس کا مالک نصاب ہونا پایا نہیں جارہاہے جو کہ قربانی کے شرائط میں ایک شرط ہے*
*📔ردالمحتار علی الدرالمختار"جلدنہم"صفحہ ۵۲۴*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۶/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۷/جولائی ۲۰۲۰ء*
👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں