*📝کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں,*
*کہ مقتدی نے اپنے امام کو گالی دے دیا اس صورت میں اب اس امام کے پیچھے مقتدی کی نماز ہوگی یا نہیں ؟؟*
*حضور والا مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی*
*🖌️المستفتی. محمد شرافت حسین ضیائی،بانکا بہار*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،، ھوالھادی الی الصواب👇*
*مذہب اسلام ودیگر ادیان میں "گالی"ایک سنگین جرم اور گناہ کبیرہ قرار دیاگیا ہے،،*
*لہذا جو شخص بلا وجہ شرعی امام صاحب کو یاکسی مسلمان بھائی کو برابھلا کہے طعن تشنیع کرے و گالی گلوج کرے تو یہ فسق ہے،، اور اسے تکلیف دینا اللہ رب العزت و رسول پاک علیہ التحیۃ والثناء کو تکلیف دینا ہے،*
*📘رب قدیر وحفیظ ارشاد فرماتاہے👇*
*" وَمَن یَظلِم مِنکُم نُذِقہُ عَذَابََاکَبِیرََا "*
*🖌️(ترجمہ)یعنی اور تم میں سے جوظلم کرے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے،،*
*📓پارہ ۱۸ ،سورہ فرقان ،آیہ ۱۹ ،صفحہ ۲۰،،*
*📿" احادیث مبارکہ "میں ہے👇*
*المسلم اخوالمسلم لایظلمہ ولا یخذلہ "*
*✒️(ترجمہ) یعنی مسلمان اپنے مسلمان بھائی پر نہ ظلم کرےاور نہ ہی اسے رسوا کرے،،*
*📔المعجم الکبیرللطبرانی" جلد۲۲ " صفحہ ۷۴،،*
*📍اور دوسری" حدیث " میں ہے👇*
*" عن ابن مسعود قال قال رسول اللہ ﷺ سِبَابُ المُسلِمِ فُسُوق "*
*🖍️(ترجمہ) حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول پاک علیہ التحیۃ والثناء نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق وگناہ ہے،،*
*📕صحیح البخاری"جلداول" کتاب الایمان" باب خوف المؤمن الخ "صفحہ ۳۰،*
*🔖"کنزالعمال" میں ہے👇*
*من اذی مسلما فقد اذانی ومن اذانی فقد اذی اللہ "*
*🖋️(ترجمہ) یعنی جس نے کسی مسلمان کو بلا وجہ شرعی ایذادی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اللہ رب العزت کو ایذادی،،"*
*📒جلد۱۶ ،صفحہ ۱۰،،*
*🏷️" ترمذی شریف" میں ہے👇*
*" لیس المؤمن بالطعان ولااللعان ولاالفاحش ولاالبذی "*
*🖊️(ترجمہ)یعنی مسلمان لعن وطعن کرنےوالا،فسق گو اور بیہودہ گو نہیں ہوتا،،*
*📗جلددوم "صفحہ ۱۸ ،،*
*📌اور "کنزالعمال"میں ہے 👇*
*" کماتدین تدان "*
*✏️یعنی جیساتو دوسرے کے ساتھ کرےگا ویساہی اللہ رب العزت تیرے ساتھ کرےگا،،*
*📙جلد ۱۵، صفحہ ۷۷۲،،*
*🎐اعلحضرت الشاہ امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں👇*
*"کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی ایذاء دیناحرام ہےاھ"*
*📚فتاوی رضویہ "جلدسوم"صفحہ ۲۱۷،،*
*🖌️لہذا مقتدی امام صاحب کو طعن وتشنیع وگالی گلوج کرنے کی وجہ سے علانیہ توبہ واستغفار کرے ومعافی مانگیں کہ حق العبد میں اس وقت تک اللہ رب العزت معاف نہیں فرماےگاجب تک وہ بندہ خود نہ معاف کردے،،اور اگر معافی نہیں مانگیں گے تو بروزمحشر اللہ رب العزت کے سخت عذاب میں گرفتار ہوں گے،،"حدیث شریف"میں ہے👇*
*👈مالمفلس قالو المفلس فینا من لادرھم لہ ولامتاع فقال ان المفلس من امتی من یاتی یوم القیامۃ بصلاۃ وصیام وزکاۃ ویاتی قد شتم ھذا وقذف ھذا واکل مال ھذا وسفک دم ھذا وضرب ھذا فیعطی ھذا من حسناتہ وھذامن حسناتہ فان فنیت حسناتہ قبل ان یقضی ماعلیہ اخذ من خطایا ھم فطرحت علیہ ثم طرح فی النار "*
*🖊️(ترجمہ)یعنی حضورﷺ نے فرمایا کہ مفلس کون ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ہم میں مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ پیسے ہوں نہ سامان حضورﷺ نے فرمایا میری امت میں دراصل مفلس وہ شخص ہے جوقیامت کے دن نماز ،روزہ ، زکاۃ لےکر آے اس حال میں کہ اس نے کسی کو گالی دی ہو کسی پر تہمت لگائی ہو کسی کا مال کھالیاہو کسی کا خون بہایاہو اور کسی کو ماراہو تو اب انہیں راضی کرنے کے لئے اس شخص کی نیکیاں ان مظلوموں کے درمیان تقسیم کی جائیں گی یس اس کی نیکیاں ختم ہوجانے کے بعد بھی اگر لوگوں کے حقوق اس پر باقی رہ جائیں گے تو اب حق داروں کے گناہ لاد دیئے جائیں گے یہاں تک کہ اسے دوزخ میں پھینک دیاجاےگا،*
*📖مسلم ، مشکوۃ "صفحہ ۴۳۵،،*
*👈لہذا صورت مسؤلہ میں مقتدی کی نماز اس امام کے پیچھے بلاکراہت درست ہے،،اور اگر تنہا پڑھیں تو ترک جماعت کے مرتکب ہیں اور سخت گنہگارہیں*
*📃اسی نوعیت کا ایک مسئلہ حضور فقیہ اعظم ہند حضوصدرالشریعہ مفتی امجدعلی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریرفرماتے ہیں👇*
*محض دنیاوی مخاصمت کی بنیادپر عالم (امام صاحب)کے پیچھے نماز نہ پڑھنا اور جماعت میں تفریق کرنا جائز نہیں اھ،،"*
*📒فتاوی امجدیہ" جلداول"باب الامامۃ " صفحہ ۱۰۵،،*
*👈نیزتحریر فرماتے ہیں👇*
*جبکہ محض دنیوی عداوت ہے اور زید قابل امامت ہے تو بکر زیدکے پیچھے نماز پڑھے کچھ کراہت نہیں بلکہ محض دنیوی عداوت کی بنا پر اس کے پیچھے نماز چھوڑ دینے سے خود بکر پر الزام ہے ،،اھ "*
*📕المرجع السابق "جلداول" باب الامامۃ " صفحہ ۱۱۱،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۷/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بمطابق ۶/ستمبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں