---------------------------------------
*📚میت کے گھر والوں کو گوشت مچھلی کھانا کیسا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
جب کوی انسان انتقال ہو جاتاہے تو اس کے گھر والے کو یعنی پوری خاندان والوں کو گوشت و مچھلی کھانا کیسا ہے شریعت کے مطابق جواب عنایت فرمائیں....
*سائل: محمد شفیق الاسلام برکاتی*
__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ
حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
بہتر ہے کہ جس کے یہاں غمی ہو اس کے لئے دوسرے لوگ کھانا بھیجیں !
📃جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ارشاد فرمایا
*" اصنعوا لاھل جعفر طعاما "*
اور یہ صرف پہلے دن کے لئے ہے
📑جیسا کہ عالمگیری میں ہے
*(📕فتاویٰ امجدیہ جلداول باب الجنائز صفحہ نمبر 364 )*
🎁دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ
میت کے گھر والوں کےلئے ایک دن اور رات کا کھانا بھیجا جائے
بلکہ انہیں اصرار کرکے کھلایا جائے
*(📓حوالہ سابق صفحہ نمبر 332)*
🚿رہ گئی یہ بات کہ
میت کے گھر خاندان کے لوگوں کو گوشت مچھلی کھانا کیسا ہے ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ
جس کے گھر کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو گھر والے غم واندوہ سے ویسے ہی چور ہوتے ہیں
انہیں انڈا گوشت مچھلی مرغ مسلم بریانی دکھائی نہیں دیتا
اس وقت انہیں غم ومصیبت پر تسلی دینے کی ضرورت ہے
حدیث میں ہے جو اپنے بھائی کی مصیبت میں تعزیت کرے
قیامت کے دن اللہ تعالٰیٰ اسے کرامت کا جوڑا پہناۓ گآ
*(ابن ماجہ )*
💫ایک اور حدیث میں ہے جو کسی مصیبت والے کی تعزیت کرے گا اسے اسی کے برابر ثواب ملےگا
*(ترمذی ابن ماجہ )*
⚜تعزیت میں یہ کہے اللہ تعالیٰ مرنے والے کی مغفرت فرمائے اور اس کو اپنی رحمت میں ڈھانکے اور تم کو صبر روزی کرے اور اس مصیبت پر ثواب دے
تعزیت کاوقت
موت سے لےکر تین دن تک ہے اگر تعزیت کرنے والا یا جس کی تعزیت کی جائے وہاں موجود نہیں یا اسے علم نہیں
تو بعد میں حرج نہیں
*(📘قانون شریعت حصہ اول صفحہ نمبر 171)*
📿عموماً لوگ
گوشت مچھلی انڈا بریانی پلاؤ وغیرہ خوش شکم وخوش لذت کھانے فرحت وانبساط کے مواقع پر کھاتے پیتے ہیں اور اس کا اہتمام کرتے ہیں
میت گھر میں ہو اور غم والم سے سینہ چاک ہو ایسے مواقع پر
عام طور سے لوگ لذیذ کھانوں سے احتراز کرتے ہیں
باقی رہا
گوشت مچھلی کھانا پکانا تو حلال ہے
جبکہ جائز طریقے سے حاصل کیا گیا ہو اور پاکیزہ ہو
📄رب قدیر جل شانہ ارشاد فرماتا ہے
*" یآیھآالناس کلوا مما فی الارض حلالا طیبا ولا تتبعوا خطوات الشیطان انہ لکم عدومبین '*
*(📂پارہ دوم سورہ بقرہ )*
*واللہ تعالی ورسولہ اعلم*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻کتبــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی ابو الاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی میرج شریف مہاراشٹر۔*
*+919838501782*
ماشاءاللہ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورى ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی الہند۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: طالب دعا : اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی۔*
___________❣⚜❣__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں