*📝،،،زیدایک عالم ہے اس کی دادی کا انتقال ہوگیا اب جنازہ کی نماز کون پڑھاےگا زید یا مسجد امام*
*برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*
*✏️مستفتی:- محمدشریف الحق جھارکھنڈ*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،، ھوالھادی الی الصواب👇*
*صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے*
*کہ شریعت اسلامیہ میں مطلقََا نمازِ جنازہ میں امامت کا زیادہ حقدار نہ تو گاؤں کے امام ہے اور نہ ہی میت کا ولی، بلکہ قدرے شرائط کے ساتھ کبھی گاؤں کے امام حقدار ہوتا ہے اور کبھی میت کا ولی ہوتا ہے*
*🔖حضور فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"نمازجنازہ میں امامت کا حق بادشاہِ اسلام کو ہے،پھرقاضی ،پھر امام جمعہ ، پھرامام محلہ پھر ولی کو امام محلہ کا ولی پر تقدم بطور استحباب ہے اور یہ بھی اس وقت کے ولی سے افضل ہو ورنہ ولی بہترہے "*
*📘بہارشریعت،جلداول،حصہ چہارم، نمازجنازہ کا بیان،صفحہ ۸۳۶،،،*
*🏷️"فتاوی شامی" میں ہے👇*
*(ویقدم فی الصلاۃ علیہ السلطان)ان حضر (اونائبہ)وھوامیرالمصر (ثم القاضی)ثم صاحب الشرط ثم خلیفتہ ثم خلیفتہ القاضی(ثم امام الحی)فیہ ایھام وذلک ان تقدیم تقدیم الولاۃ واجب وتقدیم امام الحی مندوب فقط ان یکون افضل من الولی والا فالولی اولی کما فی المجتبی وشرع المجمع للمصنف۰وفی الدرایۃ:امام المسجد الجامع اولی من امام الحی ای: مسجد محلتہ۰نھر (ثم الولی)"*
*📓جلدسوم" کتاب الصلاۃ " صف۱۳۹/۱۴۱،،"*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۳/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بمطابق ۸/ستمبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں