*📝کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں*
*کہ عورتوں کو پیر میں مہندی لگانا جائز ہے یا نہیں*
*📃دلیل سے مزین کرکے جواب عنایت فرمائیں*
*المسستفتی محمد ابرار احمد*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،، ھوالھادی الی الصواب👇*
*" احادیث مبارکہ واقوال فقہاء سے ثابت ہے کہ عورتوں کو اپنے ہاتھ پیر میں مہندی لگانا درست ہے کیونکہ اس سے اس کی زینت میں معلوم ہوتی ہے،*
*📌چنانچہ ابوداؤد ونسائی میں کریمہ بنت ہمام سے روایت کی،کہتی ہیں:میں حضرت عائشہ سلام اللہ علیہا سے مہندی لگانے کے متعلق پوچھا ؟انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن میں خود مہندی لگانے کو ناپسندی کرتی ہوں کیونکہ میرے حبیب ﷺ کو اس کی بو ناپسندتھی "*
*📓سنن ابی داؤد شریف" جلدچہارم" کتاب الترجل " باب فی الخضاب للنساء "صفحہ ۱۰۳ "*
*🔖دوسری "حدیث" میں ہے👇*
*"حضرت عائشہ سلام اللہ علیہا سے روایت کی،کہ ہند بنت عتبہ نے عرض کی یانبی اللہﷺ مجھے بیعت کرلیجئے فرمایا:میں تجھے بیعت نہ کرونگا جب تک تو اپنی ہتھیلیوں کو نہ بدل دے (یعنی مہندی لگاکر ان کا رنگ نہ بدل لے)تیرے ہاتھ گویا درندہ کے ہاتھ معلوم ہو رہے ہیں(یعنی عورتوں کو چاہئے کہ ہاتھوں کو رنگین کرلیاکریں ) "*
*📘المرجع السابق "جلدچہارم" صفحہ ۱۰۴،،*
*🏷️حضور حکیم الامت حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں👇*
*" عورتوں کو ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا جائز ہے کہ یہ زینت کی چیز ہے "*
*📔بہارشریعت" جلدسوم" حصہ ۱۶ "زینت کابیان "صفحہ ۵۹۶،،*
*📗فتاوی عالمگیری"جلدپنجم" کتاب الکراھیۃ "الباب العشرون فی الزینۃ " صفحہ ۳۵۹،،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۱/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بمطابق ۶/ستمبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں