--------------------------------------
*📚قبر پر اگربتی جلانا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسلہ میں کہ قبرستان میں قبر کے آس پاس اگر بتی لگانا کیسا
ہے مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں۔
*سائل: نوید علی مراداباد یوپی*
___________❣⚜❣__________
*وعلیکم السلام و رحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب ⇩*
خاص قبر پر اگربتی سلگانہ ممنوع ہے ،
ہاں اگر قبر سے ہٹ کر خالی جگہ پر سلگائیں تو کوئی حرج نہیں ، مگر یہ اس صورت میں ہے جب کہ وہاں کچھ لوگ موجود ہو ورنہ اگر میت کو خوشبو پہنچانے کی نیت سے ہو تو فضول ہے کہ میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچتا ۔
📃اعلیٰ حضرت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
"اگربتی قبر کے اوپر رکھ کرنہ جلائی جاۓ " کہ اس میں سوء ادب اور بدفالی ہے ،
📜فتاویٰ عالمگیری میں ہے
*"ان سقف القبر حق المیت"*
ہاں قریب قبر زمین خالی پر رکھ کر سلگائیں کہ خوشبو محبوب ہے اھ
*( 📘فتاویٰ رضویہ جلد 4 ص 185 )*
🚿پھر اسی میں ہے اگربتی جلانا اگر تلاوت قرآن کے وقت تعظیم قرآن عظیم کے لیے ہو یا وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہو ان کی ترویح کے لیے ہو تو مستحسن ہے ورنہ فضول ،وتضیع مال، میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں۔
*( 📓فتاویٰ رضویہ جلد 4 ص 220 ۔ )*
*( 📚حوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاءجلد اول کتاب الجنائز صفحہ 336 تا 337 )*
*وﷲ ور سولہ اعلم بالصواب*
___________❣⚜❣__________
*✍🏻کتـبـــــــــہ:*
*گداۓ حضور حافظ ملت حضرت مولانا محمد گل رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام چتری ضلع سرہا نیپال مقیم حال مبارک پور اعظم گڑھ۔*
*+918957649248*
*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار*
*✅الجواب صواب: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*✅الجواب صحیح: عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف۔*
___________❣⚜❣__________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں