-----------------------------------------------------------
*📚غیر مسلم کے دکان یا مکان میں تلاوت قرآن کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے ميں کیا کسی غیر مسلم کے مکان میں قرآن پاک کی تلاوت کر سکتا ہے یا اسکے مکان پر سورہ بقرہ پڑھ سکتا ہے یا جو ایسا کرتا ہو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔۔نوازش ہوگی
*سائل: ارشاد رضا شاہ آباد رامپور یوپی*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
غیر مسلم کے دوکان یا مکان پہ جا کر قرآن کی تلاوت کرنا جائز و درست ہے، بشرطیکہ وہاں ان کے دیوی دیوتاؤں کی تصویریں نہ ہو، اور نہ ہی کسی جاندار کی تصویر ہو۔
نائب مفتی اعظم ہند حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں؛
یہاں (ہندوستان) اس زمانے میں ہندوؤں کے گھر کسی مباح کام کے لئے جانے کی اجازت ہے تمام مسلمانوں کا اس پر عمل درآمد ہے، اس لئے کسی ہندو کے گھر جاکر قرآن مجید پڑھنا جائز و درست ہے جبکہ ہندو کے اس گھر میں جس میں قرآن خوانی ہوئی ہے دیوتاؤں کی تصویریں نہ ہو اور کسی جاندار کی تصویر نہ ہو
*(📚فتاوی شارح بجاری جلد دوم صفحہ ۵۵۰/ ۵۵۱)*
📌صورت مستفسرہ میں یہ بات بھی قابل لحاظ رہے کہ اگر دکان میں تلاوت کرے تو دکان کسی جائز کام کے لئے ہو حرام کام کے لئے نہ ہو، جیسے شراب وغیرہ۔اور وہاں تلاوت قرآن سے نیت یہ ہونی چاہیئے کہ اللّٰہ رب العالمین اس کے ذریعہ اسے ہدایت و اسلام کی توفیق دے، اس کے لئے برکت کی دعا نہ کرے۔ اور اگر وہاں جانے سے اختلاف وانتشار کا اندیشہ ہو تو ہرگز نہ جائے۔
*واللّٰه تعالیٰ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی منگلور کرناٹک انڈیا۔*
*+918052167976*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں