امام نیت کس طرح کرے گا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------
امام نیت کس طرح کرے گا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ‎ 
کیا فرماتے ہیں علماۓ اسلام اس مسٸلہ میں 
  امام.نیت کس طریقہ سے کریگا جواب ضرور دیں
*المستفتی :محمد شریف رضا بہرائچ شریف*
__________❣⚜❣___________

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩* 
امام منفرد کی طرح نیت کرے گا کیونکہ وہ بذات خود منفرد کے منزل میں ہے اور امام کو امامت کی نیت کرنا ضروری نہیں ہے بغیر اس کے بھی مقتدیوں کی نماز صحیح ہے مگر فضیلت جماعت کے حصول کے لئے وہ حاضرین کی امامت کی بھی نیت کرے مثلا فجر کی نیت یوں کرے " نیت کی میں نے آج کی دو رکعت نماز فرض فجر کی اور حاضرین کی امامت کی 

📄" فتاوی قاضی خان میں ہے کہ
*" الامام ينوى ما ينوى المنفرد لانه منفرد فى حق نفسه ولا يحتاج الى نية الامامة حتى لو نوى ان لا يؤم فلانا فجاء فلان و اقتدى به جاز " اھ*
*(📕 فتاوی قاضی خان ج 1 ص 84 )*

📃 اور در مختار میں ہے کہ 
*" الامام ينوى صلاته فقط ولا يشترط لصحة الاقتداء نية امامة المقتدى بل لينل الثواب عند اقتداء احد به قبله " اھ*
*(📘 ج 1 ص 424 )*

📜 اور اسی کے تحت رد المحتار میں ہے کہ 
*" اى بل نية امامة المقتدى لنيل الامام ثواب الجماعة " اھ*

📄 اور بہار شریعت میں ہے کہ
" امام کو نیت امامت مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے لئے ضروری نہیں ہے یہاں تک کہ اگر امام نے یہ قصدا کرلیا کہ فلاں کا امام نہیں ہوں اور اس نے اس کی اقتداء کی نماز ہوگئی مگر امام نے امامت کی نیت نہ کی تو ثواب جماعت نہ پائے گا " اھ 
*( 📚بہار شریعت حصہ 3 ص 47 بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء ج 1 ص 150 )*

*واللہ اعلم بالصواب*
__________❣⚜❣___________

*✍🏻شرف قلم: حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*+917666456313*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے