دیوی، دیوتاؤں پر چڑھائی ہوئی مٹھائی کھانا کیسا؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
----------------------------------------
📚دیوی، دیوتاؤں پر چڑھائی ہوئی مٹھائی کھانا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ہٰذا کے متعلق کہ کیا غیر مسلموں کے پرساد یعنی وہ چیز جو کافر لوگ اپنی مرتیوں کے آگے رکھ کر اپنے اپنے مرتیوں کی پوجا پاٹ کرتے ہیں ان چیزوں کا کھانا جائز ہے 
مع حوالہ جواب عطاء فرما کر عنداللہ ماجور ہو جزاک اللہ خیرا 
*محمد شاہد رضا رضوی بنگال*
___________❣⚜❣__________

*وعلیکم السلام و رحمۃ ﷲ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب ⇩*

صورت مسئولہ کا جواب ملاحظہ کریں: ہندوؤں کی ایسی مٹھائی جو دیوتاؤں پر چڑھائی جاتی ہے اس کا لینا جائز ہے مگر اجتناب بہتر ہے

📑جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں کہ
"جو مٹھائی وغیرہ بتوں پر چڑھاتے ہیں اگرچہ وہ حرام نہیں ہو جاتی تا ہم اس سے اجتناب اولی ہے کہ اسے تبرک سمجھ کر تقسیم کرتے ہیں اور بت پر چڑھنے کے بعد کوئی چیز تبرک نہیں ہو سکتی "۔ اھ
*( 📘فتاویٰ امجدیہ جلد 4 ص 59 )*

📃اور اعلی حضرت محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ حلال ہے لعدم المحرم مگر مسلمانوں کو احتراز چاہئے لخبث النسبۃ 

📄عالمگیری میں ہے: 
*" مسلم ذبح الشاۃ المجوسی لبیت نارھم اولکافر لاٰلھتھم توکل لانہ سمی ﷲ تعالیٰ ویکرہ للمسلم کذا فی التاتار خانیۃ ناقلا عن جامع عن جامع الفتاوی اھ اقول فاذا حلت وھی ذبیحۃ فالمسئول عنہ اولی بالحل اور شیخ محقق رحمۃ ﷲ تعالیٰ مجمع البرکات میں فرماتے ہیں مایاتی المجوس فی نیروزھم من الاطعمۃ یحل اخذ ذالک والاحتراز عنہ اسلم کذا فی مطالب المومنین ناقلا عن الذخیرۃ ۔ اھ ملخصا اقول فاذا کان الاحتراز عن ھذا اسلم مع انہ لیس الا طعاما صنعوہ لیوم زینتھم فالمستفسر عنہ اجدر بالاحتراز واخری کما لا یخفی اھ*
*(📙 فتاویٰ رضویہ ج نہم نصف اول ص 6 )*
*(📚حوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم کتاب السیر صفحہ 80)*

*وﷲ ور سولہ اعلم بالصواب*
___________❣⚜❣__________

*✍🏻کتـبـــــــــہ:*
*گداۓ حضور حافظ ملت حضرت مولانا محمد گل رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام چتری ضلع سرہا نیپال مقیم حال مبارک پور اعظم گڑھ۔*
*+918957649248*

*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
___________❣⚜❣__________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے