ایک شخص کے دو بیٹا ہے دونوں کے شادی ہوگی ان میں سے ایک کا لڑکا ہوا اور دوسری کی لڑکی اب بات ہے کہ جس کا لڑکا ہوا ہے اس کی بیوی کی دودھ اس کے بھائی کی بیوی کی لڑکی نے پی تھے تو اب دونوں کی اپس میں شادی کرنا صحیح ھے

*🏷️السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🏷️*
*📝کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کے دو بیٹا ہے دونوں کے شادی ہوگی ان میں سے ایک کا لڑکا ہوا اور دوسری کی لڑکی اب بات ہے کہ جس کا لڑکا ہوا ہے اس کی بیوی کی دودھ اس کے بھائی کی بیوی کی لڑکی نے پی تھے تو اب دونوں کی اپس میں شادی کرنا صحیح ھے قرآن کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ؟؟*
  *🖌️المستفتی:- محمد انس رضا بنگال،،*

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*

*✍️الجواب،، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*صورت مستفسرہ میں حکم شرع یہ ہے 👇*
*کہ اللہ رب العزت نے بھائی بہن کا نکاح حرام قرار دیا ہے خواہ سوتیلے ہوں یا سگے ہوں،،*
*📖جیساکہ فرمان باری تعالی ہے👇*
*"حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَاُمَّھَاتُکُمُ اللّٰتِی اَرضعنَکُم وَاَخواتِکُم مِنَ الرَّضاعَۃِ الخ"*
*🖌️(ترجمہ کنزالایمان)حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں،،*
*📓پارہ ۴،سورہ نساء،صفحہ ۲۰،آیہ۲۳،،*

*📃"حدیث طیبہ"میں ہے حضور سیدعالم ﷺنے ارشاد فرمایا👇*
*"یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب"*
*📗بخاری شریف،جلددوم،صفحہ ۷۶۴،*

*📑دوسری"حدیث طیبہ"میں ہے👇*
*"ان اللہ حرم من الرضاعۃ ماحرم من النسب"*
*📘مشکوۃ شریف،صفحہ ۲۷۳،،،*
*اسی میں ہے👇*
*"یحرم من الرضاعۃ مایحرم من الولادۃ"*
*📒المرجع السابق،صفحہ ۲۷۳،،*

*"فتاوی عالمگیری مع خانیہ"میں ہے👇*
*"یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاع واصولھما وفرو عھما حتی المرضعۃ لو ولدت قبل ھذا الارضاع اوبعدہ وارضعت رضیعھا فالکل اخوۃ الرضیع واخواتہ واولادھم اولاداخوتہ واخواتہ اھ ملخصا"*
*🖌️(ترجمہ)دودھ پینے والے بچے رضاعی ماں باپ اور ان کے اصول وفروع حرام ہوجاتے ہیں حتی کہ اگر وہ دودھ پلانے سے قبل یا بعد اس نے کوئی بچہ جنا ہو یا کسی کو دودھ پلایاہو تو وہ سب اس کے بھائی بہن ہوں گے اور ان کی اولاد اس کے بھتیجے اور بھتیجیاں اور بھانجے اور بھانجیاں ہوں گی۔اھ ملخصاََ*

*📕جلداول،کتاب االرضاع،صفحہ ۳۴۳،،*
*🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻🗻*
                 *👈(((((((نوٹ))))))))👇*
*الحاصل:-قرآن مقدسہ ، واحادیث طیبہ، واقوال فقہاء سے اس بابت کا پتہ چلا کہ جس طرح نسب سے بہنیں حرام ہوتی ہیں اسی طرح رضاعت سے بھی حرام ہوتی ہیں،،*لہذا صورت مسئولہ میں ان دونوں(یعنی رضاعی بھائی بہن) کا آپس میں نکاح کرنا از روے شرع حرام ہے،*

 🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۹/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۸/ستمبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے