*🖌️المستفتی:- محمدعبدالستارثقافی صاحب*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب👇*
*🛸صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے*
*کہ خطیب اگر چاہے تو دعاءیاکچھ پڑھ سکتاہے لیکن مصلی حضرات کو اس کی اجازت نہیں،*
*البتہ دوخطبوں کے درمیان دعاءمانگنے پر ائمہ احناف میں اختلاف ہے مگر بہترقول وہی ہے جو "فتاوی رضویہ شریف" میں ہے کہ"تحقیق یہی ہے اگرچہ یہاں اختلاف نقول حداضطراب پر ہےکہ سب کو مو ترجیح وتنقیح ذکر کیجئے تو کلام طویل ہو اس تحقیق کی بناپر حاصل اس قدر کہ مقتدی دل میں دعاءمانگیں کہ زبا ن کوحرکت نہ ہوتوبلاشبہ جائز کہ جب عین حالت خطبہ میں وقت ذکر شریف حضورپرنورسیدعالمﷺدل سے حضورپر درودبھیجنا مطلوب تو بین الخطبتین کہ امام ساکت ہو دل سے دعاء بدرجہ اولی روا"*
*📔فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ۷۶۴،*
*اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"دونوں خطبوں کے درمیان اگر خطیب چاہے توکھچ پڑھ سکتاہے یادعاءکرسکتاہے مقتدیوں کےلئےجائزنہیں"*
*📕فتاوی امجدیہ،جلداول،باب الجمعہ'،صفحہ۲۹۹،*
*اعلیحضرت رضی المولی عنہ کابھی یہی معمول تھا کہ اکثرخاموش رہتے اور کبھی اخلاص یادرودشریف پڑھ لیتے جیساکہ "فتاوی رضویہ" میں ہے "فقیرغفراللہ اس جلسہ میں اکثرسکوت کرتا اور کبھی اخلاص اورکبھی درودشریف پڑھتا"*
*📙جلدسوم صفحہ ۷۶۵،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۵/شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۰/اپریل/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں