*🖊️سوال۔ کیافرماتے ہیں علماے دین مسئلہ ذیل میں*
*کہ کروناوائرس سے بچنے کے لئے چندہ وصولی کرکے گاے کو صدقہ کے نام پر ذبح کرنا کیساہے؟ اور پھر جن لوگوں نے چندہ دیاہے ان کا کھانا کیسا ہے ؟🔐*
*شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں*
*🖌️المستفتی مولانا نسیم احمد جھارکھنڈ*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋لک الحمدیااللہ والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ ﷺ🕋*
*🍃بسم اللہ الرحمن الرحیم🍃*
*✍الجواب۔ ھوالھادی الی الصواب👇*
*🏷️صورت مستفسرہ میں حکم یہ ہے کہ کسی وبا یا بیماری سے بچنے کے لئے چند لوگ مل کر حلال جانور کو ذبح کرکے صدقہ کرسکتے ہیں،*
*📃جیسا کہ احادیث طیبہ میں ہے👇*
*"حدثناالقاسم بن محمد قال سمعت ابا ھریرۃ یقول قال رسول اللہ ﷺ ان اللہ یقبل الصدقۃ ویاخذھا بیمینہ قیربیھا لاحدکم کما یربی احدکم مھرہ حتی ان اللقمۃ لتصیر مثل احد وتصدیق ذلک فی کتاب اللہ عزوجل (الم یعلموا ان اللہ ھو یقبل التوبۃ عن عبادہ ویاخذالصدقات ) و (ویمحق اللہ الربا ویربی الصدقات)"*
*📓ترمذی شریف،جلد دوم، کتاب الزکوۃ عن رسول اللہ ﷺ،باب ماجاء فی فضل الصدقۃ،صفحہ۸۰*
*📑"دوسری حدیث شریف" میں ہے،👇*
*"عن انس بن مالک قال قال رسول اللہ ﷺان الصدقۃ لتطفی غضب الرب وتدفع عن میتۃ السوء"*
*📒جلددوم،کتاب الزکوۃ عن رسول اللہ ﷺ، باب ماجاء فی فضل الصدقۃ، صفحہ ۸۲،*
*"ایک اور حدیث شریف" میں ہے👇*
*"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہےکہ حضوراقدس ﷺ نے فرمایاجو شخص اپنے حلال وطیب رزق سے صدقہ کرتاہے تو اللہ رب العزت اسے اپنے دست رحمت سے قبول کرتاہے خواہ ایک کھجور ہی ہو"*
*📘المرجع السابق،صفحہ ۸۲،،*
*📖"المعجم الکبیر "میں ہے👇*
*" رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ"صدقہ برائی کے ستر دروازوں کو بند کردیتاہے،،*
*📗جلد چہارم،صفحہ ۲۷۴،،*
*👈نیز صدقہ کا گوشت وہی لوگ کھاسکتے ہیں جو اس کے مستحق ہیں مثلا غریب و مسکین،،جیسا کہ زکوۃ،وصدقات اور فطرہ کے مستحقین ہیں،،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۶/شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ بمطابق یکم/اپریل/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں